• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جھیل ڈل میں فورسز کی ماک ڈرل

ہائوس بوٹوںکی تلاشی، موجود افراد کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے

Nigraan News by Nigraan News
2023-05-20
Reading Time: 1min read
A A
0
جھیل ڈل میں فورسز کی ماک ڈرل

جھیل ڈل میں فورسز کی ماک ڈرل

FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک//
سری نگر،19مئی:شہر آفاق جھیل ڈل میں جمعہ کے روز سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر ہاوس بوٹوں کی تلاشی لی۔معلوم ہوا ہے کہ مارین کمانڈوز نے جھیل ڈل کے اردگردعلاقوں کا جائزہ لیا۔اطلاعات کے مطابق جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر جمعے کے روز سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر جھیل ڈل میں ہاوس بوٹوں کی تلاشی لی۔نامہ نگار نے بتایا کہ خصوصی بوٹوں میں سوار سی آ ر پی ایف اہلکاروں نے سبھی ہاوس بوٹوں کی تلاشی لی جس دوران وہاں پر موجود لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ کافی دیر تک جھیل ڈل میں ہاوس بوٹوں کی تلاشیاں لی گئیں جبکہ آس پاس علاقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ان کے مطابق جھیل ڈل کے اردگر دعلاقوں پر خصو صی ڈرون کیمروں کے ذریعے نظرگزر رکھی جارہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جھیل ڈل کے اندرونی علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ مارین کمانڈوز نے بھی دن بھر ڈل میں مورک ڈرل کی جس دوران جھیل ڈل کے پورے علاقے کا جائزہ لیا گیا۔دریں اثنا جمعے کے روز سری نگر شہر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا اور جگہ جگہ پر ناکہ چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی تھی۔معلو ہوا ہے کہ جمعے کے روز بھی پولیس اور سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران نے لالچوک اور اس کے گرد نواح علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا جائزہ لیا۔نامہ نگار کے مطابق جمعے کے روز سراغ رساں کتوں کی مدد سے لالچوک اور اس کے گرد نواح علاقوں کی تلاشی لی گئی۔انہوں نے بتایاکہ پورے شہر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد پر سی سی ٹی وی کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہے۔ایک سرکار ی عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر شہر بھر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا۔ان کے مطابق جی ٹونٹی اجلاس کو پر امن طریقے سے اختتام تک پہنچانے کی خاطر سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کو بھی جگہ جگہ تعینات کیا گیا ہے۔یو این آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.