کہا،دیہی سڑکوں کی اَپ گریڈیشن ، لنک سڑکوں اور پُلوں کی تعمیر سے 4لاکھ سے زیادہ باشندوں کی زندگی میں معاشی خوشحالی اور سماجی بااختیاریت آئے گی
ہم اضلاع میں جامع ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر سرگرمی سے کام کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر
پوری دُنیا نے جی ۔20 ٹوراِزم ورکنگ گروپ میٹنگ کے دوران جموںوکشمیر کی سماجی و اِقتصادی ترقی دیکھی ہے ۔ہماری مسلسل کوشش تیز جامع ترقیاتی اور سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کیلئے پوری دُنیا کی توجہ مبذول کر رہی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنرکشمیر انفو//
گاندربل /25؍مئی//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج گاندربل میں بنیادی ڈھانچے کے کلیدی پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گاندربل کے لوگوں کے لئے وقف کئے گئے منصوبے ضلع کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دیہی سڑکوں کی اَپ گریڈیشن ، لنک سڑکوں اور پُلو ں کی تعمیر سے زائد اَز 4لاکھ باشندوں کی زندگی میں معاشی خوشحالی اور سماجی بااِختیاریت آئے گی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کے لوگوں کو جی ۔20 کے کامیاب اِجلاس کے لئے مبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ پوری دُنیا نے جی ۔20ٹوراِزم ورکنگ گروپ میٹنگ کے دوران جموںوکشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کا مشاہدہ کیا ہے ۔ہماری مسلسل کوشش تیز جامع ترقی اور سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کے لئے پور ی دُنیا کی توجہ اَپنی جانب مبذول کر رہی ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ سری نگر میں 27ممالک کے 57 مندوبین کے تین روزہ اِجلاس نے لوگوں میں نیا جوش اور نیا اعتماد پیدا کیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جس طرح سے سماج کے ہر طبقے نے جی۔20 ایونٹ میں جوش و خروش سے شرکت کی کی وہ نئے اور اُبھرتے ہوئے جموں وکشمیر کے عروج کی علامت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ جی۔20 اِجلاس جموںوکشمیر یوٹی کے لوگو کے لئے ایک کوشی کا موقعہ تھا اور زبردست ردِّعمل ، شرکت اور کامیابیاں ہمارے شہریوں کی محنت کی وجہ سے ممکن ہوئی ہیں او راُنہوں نے اِجتماعی طور پر دُنیا میں جموں وکشمیر کی شبیہہ کو واضح کیا ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ جی۔20 اجلاس ایک نئے دور کا آغاز ہے اور اس نے اَمن اور ترقی کے بے پناہ اِمکانات کا دروازہ کھولا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایونٹ کے اِرد گرد کی تقریبات جموںوکشمیر میں ہونے والی تبدیلی کی عکاسی تھی۔ اِفتتاحی تقریب میںلیفٹیننٹ گورنر نے شامل ترقی کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ برس 300سے زیادہ فلموں کی فلم بندی سے سیاحت اور فلمی شعبے میں تیزی آرہی ہے اور 1.88 کروڑ سیاحوں نے جموں وکشمیر یوٹی کا دورہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوٹ کیا کہ گذشتہ برس گاندربل میں 9لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا دورہ کیا جو کہ 2021ء کے مقابلے میں دوگنا تعداد ہے ۔ سونہ مرگ دُنیا بھر کے فلم سازوں کے لئے فلم شوٹنگ کے پسندیدہ مقامات میں اسے ایک بن گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل میں جاری ترقیاتی کاموں اور ضلع میں سرکاری فلاحی سکیموں کے بارے میں بھی بات کی ۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کی ترقی میں ممتاز سیاسی شخصیت مرحوم شیخ عبدالجبار کے بے پناہ تعاون کو بھی یاد کیا۔اُنہوں نے ماتا کھیر بھوانی میلہ اور شری اَمرناتھ جی یاترا کے دوران گاندربل کے لوگوں کے مسلسل تعاون کے لئے ان کا شکر یہ اَدا کیا۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن ڈی ڈی سی گاندربل محترمہ نزہت اَشفاق نے بھی خطاب کیا اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت یوٹی اِنتظامیہ کا شکر یہ اَدا کیا۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مختلف اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے اِفتتاح پر گاندربل کے لوگوں کو مبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف سکیموں کے تحت مستفیدین کو منظور ی نامے اور مالی اِمداد بھی حوالے کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے آج جن پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا ہے اُن میں 110میٹر طویل وائیل پُل اور تنگ چتر ، کنگن ، گوٹلی باغ ، تولہ مولہ ، وحید پورہ پیر پورہ شالہ بُگ ، لوروائیل ، لار ٹائون ، غنی آباد ، واٹلار گوزہامہ، واسکورہ اور سری نگر۔ لیہہ نیشنل ہائی وے سے بونیزال سڑک کے لنکس کے ساتھ دیگر پُلوں اور سڑکوں کے منصوبے ،افتتاح شدہ منصوبوں میں ڈبلیو ایس ایس بابا حنیف الدین اور ڈبلیو ایس ایس گوٹلی باغ بھی شامل ہیں۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) شیلندر کمار ، اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار ، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کما ربدھوری ، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر ، سابق قانون ساز اَشفاق جبار،پی آرآئی ممبران ، اعلیٰ اَفسران اور معزز شہری موجو دتھے۔