• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

احساس

Nigraan News by Nigraan News
2023-06-01
Reading Time: 1min read
A A
0
سماج کو نشہ مکت بنانے کی فکرکی جائے

سماج کو نشہ مکت بنانے کی فکرکی جائے

FacebookTwitterWhatsapp

ایک دن ایک شخص ایک راستے سے گذر رہا تھا کہ اچانک اس نے ایک بزرگ شخص کو بھی اسی راستے پر دوران سفر پایا۔ اس نے دیکھا کہ وہ بزرگ ایک بھاری بوجھ لے کر اپنی گھر کی طرف بہت مشکل سے چلنے کی کوشش کر رہا تھا مگر اس سے چلا ہی نہیں جارہا تھا‌۔ وہ بزرگ ضعیف العمر تھا۔ وہ نوجوان شخص اس بزرگ کو جانتا تھا۔ اسکو اس پر رحم آیا۔ مدد کرنے کی غرض سے وہ اس کے پاس گیا اور کہا،
” چچا لاؤ آپکا یہ بوجھ میں آپکے گھر پہنچا دیتا ہوں۔”
وہ بزرگ اپنی کمزور نظروں سے اسے گھورتا رہا۔ وہ اسکو پہچان نہیں پایا۔ اس نوجوان کو یہ بھی معلوم نہ تھا کہ یہ بزرگ سماعت بھی کھو چکا ہے۔ اس نے اپنی بات کہنے کے ساتھ ہی ہاتھ بڑا کر اس بزرگ سے وہ بوجھ لے لیا۔ اس بزرگ کو لگا کہ یہ نوجوان کوئی لٹیرا ہے۔ اگر چہ اس نے کوشش کی کہ اپنے مال کو بچائے لیکن اس نوجوان کی طاقت کے آگے وہ بے بس تھا۔ اس نوجوان کو معلوم تھا کہ اس بزرگ کا گھر کہاں ہے وہ سیدھے بنا مڑے چل دیا۔
وہ بزرگ کچھ دیر بعد چیخنے لگا کہ اس کا مال چھینا گیا ہے مگر نوجوان دور جاچکا تھا اور اس نے کچھ نہ سنا۔ اس راستے کے اردگرد دور دور تک کوئی اور انسان نظر نہ آیا۔
کچھ دیر بعد جب نوجوان اس کے گھر پر اسکا بوجھ رکھ کر اسی راستے سے واپس آیا تو اس بزرگ نے پھر اسے نہیں پہچانا۔ وہ اسے اپنی روداد سنانے لگا کہ کسی شیطان صفت انسان نے اسے لوٹا ہے۔ اس نوجوان نے پوری کوشش کی کہ اس بزرگ کو حقیقت سے آگاہ کرے مگر اس بزرگ کے کان اس لایق نہ تھے کہ وہ حقیقت سن پاتے۔ وہ نوجوان ہاتھوں سے اس کے گھر کی طرف اشارے کرکے اسے سمجھانے لگا کہ آپکا بوجھ آپکے گھر پہنچ چکا ہے۔ مگر اس اشارے کو دیکھ کر وہ بزرگ اور غمگین ہوا۔ اسکو لگا کہ وہ نوجوان اسے خاموشی سے گھر جانے کی صلاح دے رہا ہے۔ اس نے افسوس کے لہجے میں کہا،
” عجب ہے اب کوئی اس دنیا میں کسی کو مدد کرنے کے بھی قابل نہیں رہا۔” اسکی بے نور آنکھوں سے آنسوؤں کی بارش برسنے لگی۔ اس نوجوان کو کچھ نہ سمجھ آیا کہ وہ اس بزرگ کو کس طرح سے حقیقت سے آگاہ کرے‌۔
پھر وہ دونوں اپنے اپنے راستے چل دیے۔ اپنے گھر پہنچ کر جب اس بزرگ کو حقیقت کا احساس ہوا تو اس کو اپنی سوچ پر ہنسی آئی اور رونا بھی۔
اگلے دن جب وہ نوجوان اسی راستے سے پھر گزر رہا تھا تو اس نے پھر سے اسی بزرگ کو دیکھا۔ لیکن اس بزرگ نے پھر سے اس نوجوان کو نہیں پہچانا۔ جب اس نوجوان نے سلام کے ساتھ اس سے ہاتھ ملایا تو اس بزرگ نے دکھ بھرے لہجے میں کہا،
"کل ایک فرشتہ صفت شخص نے میری مدد کی کاش وہ مجھے مل جائے تاکہ میں اس کا شکریہ ادا کروں۔”
وہ نوجوان یہ سن کر حیران ہوا۔ اس نے سوچا کہ انسان کس طرح اپنی سوچ کے
مطابق کبھی کسی کو شیطان کی طرح دھتکارنے لگتا ہے اور پھر اسی کو فرشتہ جان کر تعظیم کرنے لگتا ہے۔ اسے احساس ہوا کہ یہ ضروری نہیں کہ جو ہم کو محسوس ہو وہی حقیقت ہو۔

ہلال بخاری
ہردوشورہ کنزر

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

اشیائے ضروریہ کی خریداری

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

بدعنوانیت اور بددیانتی ناقابل قبول

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سڑکوں پر انسانی جانوں کا اتلاف

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

ادویات کی بے اعتدال قیمتیں

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

وادی کی موسمی صورتحال اورباغ مالکان

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

ترقی کا منظرنامہ تبدیل ہوگیا ہے

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

صحت کا خیال رکھیں، لاپرواہی نہ کریں

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سائنس، ٹیکنالوجی اور اخلاقی حدود

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سرکاری محکمہ جات میں محاسبہ کی ضرورت

2024-08-19
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.