ترقی کے فوائد سے عام آدمی مستفید، معیار زندگی بہتر: لیفٹیننٹ گورنر
بڈگام 3 جون :لیفٹیننٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے بڈگام ضلع کا دورہ کیا اور سنیچروار کو بیروہ ٹاؤن ہال گراؤنڈ میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کیا ۔ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر آئی کے اراکین اور ضلعی انتظامیہ کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ان کے عزم اور لگن کی تعریف کی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بڈگام تیزی سے ہمہ جہت ترقی حاصل کر رہا ہے اور یہ محنت ، قابلیت ، دیانتداری اور پی آر آئیز اور ضلع انتظامیہ کے درمیان بہترین تال میل کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شروع کئے گئے بے مثال وسعت کے کئی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ یہ پراجیکٹس زندگی میں آسانی کیلئے اور بڈگام کو تعلیم اور کاروبار کے مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کیلئے بے مثال رفتار سے نافذ کئے جا رہے ہیں ۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین برسوں میں جموں کشمیر کے تمام اضلاع کی تبدیلی کا سفر عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور یو ٹی حکومت کے چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کے عزم کا عکاس ہے اور ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ گذشتہ 34 مہینوں میں ہماری کوشش یہ ہے کہ جموں و کشمیر یو ٹی کو لوگوں کے خواب کی تعمیر کریں اور سماج کے تمام طبقات کی خواہشات کو پورا کریں تا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ترقی کے ثمرات تمام طبقوں تک پہنچیں اور عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے ۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ نہ صرف پراجیکٹس پر عملدرآمد کی رفتار میں دس گنا اضافہ ہوا بلکہ کئی دہائیوں سے التوا کا شکار منصوبوں کو بھی تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2500 کروڑ روپے کی لاگت سے 1500 ایسے منصوبے مکمل کئے ہیں جو 5 سے 20 سال سے زیر التوا تھے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا ’’ سڑکوں سے لیکر صحت کی دیکھ بھال تک ہم بنیادی ڈھانچے میں ایک معیاری تبدیلی اور ترقی کا آغاز دیکھ رہے ہیں جس نے معاشرے کے تمام طبقات کو نئی امید اور اعتماد دیا ہے ، سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر کیا ہے اور جموں و کشمیر کے روشن مستقبل کو سکرپٹ کیا ہے ۔ ‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نظام میں زیادہ عزم اور جوابدہی کے ساتھ ہم نے نوجوانوں ، خواتین ، کاریگروں اور کسانوں کو بااختیار بنانے کیلئے فیصلہ کُن اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبے میں چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے متعدد اقدامات پیداواری صلاحیت ، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائیں گے اور فصلوں کے تنوع کو تحریک دیں گے ۔ انہوں نے زراعت اور اس سے منسلک شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی تشکیل ، روز گار کے مواقع بڑھانے ، نوجوانوں کو زراعت سے جوڑنے ، زراعت کے آغاز کو فروغ دینے اور چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی زور دیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اور پنچائتی راج اداروں کے نمائندے Ease of living کو فروغ دینے اور ایک خواہش مند سوسائٹی بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کیلئے یہ صحیح وقت ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور 2047 تک عزت مآب وزیر اعظم کے وکشت بھارت کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم شراکت کریں ۔ بیروہ میں لفٹینٹ گورنر نے کچھ اہم اعلانات کئے جن میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر ضلع میں 5000 نئے مکانات مختص کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بڈگام میں باوقار این آئی ایف ٹی انسٹی ٹیوٹ بھی قائم ہو رہا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس ماہ کے آخر تک بڈگام کے زمینی ریکارڈ کی صد فیصد ڈیجٹلائیزیشن کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ضلع کے 70 فیصد گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن سے جوڑا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دسمبر کے مہینے تک ضلع کے تمام گھرانوں کو نل سے جل مل جائے گا ۔ انہوں نے بیروہ غاروں کو سیاحتی مقامات کے طور پر فروغ دینے اور آنگن واڑی سنگینی اور سہائیکا کیلئے بھرتی کے عمل کو جلد مکمل کرنے کیلئے فنڈنگ کا بھی یقین دلایا ۔ضلع ہسپتال کیلئے بڈگام کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو رہا ہے اور ضلع ہسپتال کیلئے 71 کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہو جائے گا اور آنے والے تین ماہ میں کام شروع کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کلسٹر یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کیلئے زمین بھی الاٹ کی گئی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے لوگوں کے ترقیاتی مسائل اور خدشات کو دور کرنے کیلئے انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا ۔ جے کے آئی ڈی ایف سی کے لینگوئشنگ پروجیکٹ کے تحت شروع کئے گئے چیودرہ پرائمری ہیلتھ سنٹر کو جلد ہی 30000 لوگوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے فعال کیا جائے گا ۔ رنگ روڈ پروجیکٹ اور ملٹی لیول پارکنگ پر کام تیز رفتار سے جاری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں ۔ لفٹینٹ گورنر نے بڈگام کے تین اہم سیاحتی مقامات توسا میدان ، دودھ پتھری اور یوسمرگ کو جدید اور قومی سطح کے سیاحتی مقامات کے طور پر ترقی دینے کے وژن کو بھی شئیر کیا تا کہ سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو جس سے مقامی کاروبار کو فروغ ملے گا اور مقامی معیشت کو فروغ ملے گا ۔ انہوں نے بڈگام کو منشیات سے پاک بنانے میں ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور پی آر آئی ممبران کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔ مسٹر نذیر احمد خان چئیر پرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل بڈگام نے لفٹینٹ گورنر کی قیادت والی یو ٹی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی شہری مرکوز پالیسیوں کے ذریعے عام لوگوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی ۔ انہوں نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل کو بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر ڈویژنل کمشنر کشمیر ، اے ڈی جی پی کشمیر ، ڈپٹی کمشنر بڈگام ، پی آر آئی اراکین ، اعلیٰ حکام اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔