نیوز ڈیسک//
گاندھی نگر۔ 12؍ جون:وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کو کہا کہ جب بھی کوئی بحران آتا ہے، ہم اپنے ملک پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔وزیر خارجہ جئے شنکر نے گاندھی ادھیان پیٹھ سبھاگار میں ہندوستانی خارجہ پالیسی کے مقاصد اور خصوصیات پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاجہاں بھی کوئی بحران ہو، ہم اپنے ملک پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔جے شنکر نے کہا کہ میں ایسے موقع پر آیا ہوں جب مودی حکومت نو سال مکمل کر رہی ہے۔ جی 20 کانفرنس تقریباً 60 شہروں میں منعقد ہو رہی ہے۔ آج کی میٹنگ ترقیاتی وزراء کی میٹنگ ہے۔ہندوستان کی بچاؤ کی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے،وزیر خارجہ نے کہا "آپ کو یاد ہوگا کہ یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لایا گیا تھا۔ سوڈان میں رہنے والوں کو بھی آپریشن کاویری کے ذریعے واپس لایا گیا۔ یوکرین سے 90 پروازوں کے ذریعے ہم وطنوں کو لایا گیا۔ نیپال میں زلزلہ آیا، پھر میانمار میں طوفان آیا ، وہاں بھی بچاؤ کے کام کئے گئے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ 45 سال سے خارجہ پالیسی میں کام کر رہے ہیں، حال ہی میں ہم نے مودی جی کا اتنا شاندار استقبال کبھی نہیں دیکھا۔جے شنکر نے اتوار کو اتر پردیش کے وارانسی میں دلت بوتھ صدر سجتا دھوسیا کی رہائش گاہ پر ناشتہ کیا تھا۔ وزیر خارجہ نے سجاتا کی رہائش گاہ پر اپنے دورے کے بعد کہا "ناشتہ مزیدار تھا۔ آج سے، ہم وارانسی میں G20 پروگرام کر رہے ہیں۔ فوڈ سیکورٹی، اناج، کھاد اور باجرا پر بات چیت ہوگی۔دریں اثنا، وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان ارندم باغچی نے اتوار کو ٹویٹ کیا "تاریخی شہر وارانسی 11-13 جون تک جی ۔ 29 کے تحت ترقیاتی وزراء کی میٹنگ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔