ترال:١٧، جولائی :منظور وانی
جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے سید آباد پستونہ میںانتظامیہ کی جانب سے مقامی نوجوانوں ،کھلاڑیوں اورشائقین کھیل کے لئے کھیل کے میدان کی نشان دہی کرنے کا کام شروع کیا ہے جس پر مقامی لوگوں خاص کر کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے انتظامیہ کے تمام ملازمین اور افسران کا شکریہ ادا کیا۔ نوجوانوں نے فون پر بتایاوہ گزشتہ کئی دہائیوں سے گائوں میں کھیل کا ایک میدان تعمیر کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے تاہم گزشتہ کئی سال سے کسی نے بھی اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھااور نہ ہی اس حوالے سے توجہ دی ہے جبکہ مقامی نوجوانوں کو کھیل کا میدان نہ ہونے کی وجہ سے طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔نوجوانوں نے بتایا گزشتہ دنوں محکمہ مال کے افسران اور پٹواریوں نے گائوں میں ایک جگہ کھیل کا میدان تعمیر کرنے کے لئے اراضی کو دیکھ لیا ہے جس پر مقامی کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے اس اقدام اٹھانے پر اے ڈی سی ترال،تحصیلدار آری پل،نائب تحصیلدار لرگام،آری پل اور ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نوجوانوں کے اس دیرینہ مطالبے کی طرف توجہ دیا ہے ۔انہوں نے سٹیڈیم پر فوری طور کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔