• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

یورپ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 180

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-18
A A
0
یورپ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 180
FacebookTwitterWhatsapp

یورپ کے مغربی حصے میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 180 تک پہنچ گئی، متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح کم ہونے پر اتوار کو ریسکیو ٹیموں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث جرمنی آروایلار، رائنلینڈ پالاتینات ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 110 ہوچکی ہے خدشہ ہے کہ اموات کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔پڑوسی ریاست نورڈرائن ویسٹ فالن، جو جرمنی کی بڑی آبادی والی ریاست ہے، میں 4 فائر فائٹرز سمیت 45 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ بیلجئیم نے 27 اموات کی تصدیق کی ہے۔جرمن چانسلر انجلیلا مارکل نے سیلاب سے متاثرہ ریاست آروایلار کے ایک گاؤں شلڈ کا دورہ کیا، ان کا یہ دورہ جرمنی کے صدر کے اس علاقے میں دورے کے ایک روز بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے یہ بات واضح کی تھی کہ متاثرہ علاقے کی بحالی کے لیے طویل عرصے تک امداد کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔جرمن اور جمہوریہ چیک کا سرحدی علاقہ ہفتے کی رات سیلاب کی زد میں آیا مذکورہ علاقے اور جرمنی کے جنوب مشرقی حصے کے ساتھ منسلک آسٹریا کے سرحدی علاقے گزشتہ ہفتے بھی سیلاب کی زد میں آئے تھے۔جرمنی کے علاقے برستش گادن میں دریا کے بپھرنے کے بعد 65 افراد کو یہاں سے بحفاظے نکال لیا گیا ہے، یہاں ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے۔ہفتے کی رات آسٹریا کا قصبہ ہیلین سیلاب کی زد میں آیا لیکن تا حال جانی نقصان کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔چانسلر سباسشن کرز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ موسلادھار بارش اور طوفان کے باعث آسٹریا کے متعدد علاقوں میں شدید نقصان ہوا ہے۔علاوہ ازیں غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے صدر فرانک والٹر اسٹینمئر نے شمالی ریاست نورڈرائن ویسٹ فالن ارفتشتاب کا دورہ کیا جہاں قدرتی آفات میں 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں جنہوں نے دوست و احباب کھوئے، یہ ہمارے لیے دل خراش بات ہے۔حکام کے مطابق کالوگنی کے قریب واقع قصبہ وازنبرگ میں ڈیم ٹوٹنے کے بعد تقریبا 700 افراد کو بحفاظت علاقے سے نکالا گیا تھا۔وازنبرگ کے مئیر مارسیل ماورر کا کہنا تھا کہ رات کو پانی کی روانی میں ٹھہراؤ آچکا تھا لیکن سب کچھ کلئیر قرار دینا قبل ازوقت ہوگا، ہم محتاط اور پر امید ہیں۔گزشتہ کئی دنوں سے جرمنی کی ریاست رائنلینڈ پالاتینات، نور ڈرائن ویسٹ فالن اور شرقی بیلیجئیم میں سیلاب کے باعث تمام برادریوں کے درمیان رابطے منقطع ہیں۔لیمبرگ کے جنوبی صوبے نیدرلینڈ کے دریا میں طغیانی کے باعث اس کے اطراف میں قائم قصبوں اور گاؤں کے لیے خطرے کے پیش نظر ایمرجنسی سروس ہائی الرٹ کی جاچکی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.