• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کو شکست

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-18
Reading Time: 1min read
A A
0
دوسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کو شکست
FacebookTwitterWhatsapp

انگلینڈ نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شان دار واپسی کرتے ہوئے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 45 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔لیڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر عماد وسیم نے پہلا اوور کیا اور چوتھی گیند پر خطرناک عزائم رکھنے والے جیسن روئے کو محمد حفیظ کے ہاتھوں آؤٹ کیا۔جیسن روئے نے ابتدائی 4 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 10 رنز بنا لیے تھے۔عماد وسیم نے تیسرے اوور میں ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے ڈیوڈ ملان کو پویلین کی راہ دکھائی، جنہوں نے صرف ایک رن بنایا تھا۔انگلینڈ کی ابتدائی دو وکٹیں حاصل کرکے عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی نصف سنچری بھی مکمل کرلی.معین علی اور جاز بٹلر نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کا اضافہ کیا اور اسکور کو 85 رنز تک پہنچایا۔محمد حسنین نے 36 رنز بنانے والے معین علی کو بابراعظم کا کیچ بنادیا، معین نے 16 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے جارحانہ اننگز کھیلی۔بٹلر کا ساتھ دینے کے لیے لیونگسٹن کریز پر آئے اور بٹلر کے ساتھ مل کر 52 رنز کا اضافہ کیا تاہم کپتان کو محمد حسنین نے آؤٹ کیا۔آئن مورگن کی جگہ کپتانی کے فرائض انجام دینے والے جاز بٹلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، انگلینڈ کا اسکور 137 رنز پر پہنچا تو بٹلر 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جونی بیئراسٹو آؤٹ ہونے والے پانچویں بلے باز تھے، جن کو 153 کے اسکور پر شاداب خان نے آؤٹ کیا تو وہ 13 رنز بنا چکے تھے۔گزشتہ میچ میں جارحانہ سنچری کرنے والے لیام لیونگسٹن وکٹوں کے درمیان رنز بنانے کی کوشش میں باہر ہوگئے، تاہم انہوں نے 38 رنز بنائے تھے، جس میں 2 چوکوں اور 3 چھکے شامل تھے۔پاکستان کے بلے بازوں نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو آؤٹ کر دیا، سوائے کرس جارڈن کے 14 رنز کی اننگز کے دیگر بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہیں کر پائے۔انگلینڈ کی ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔پاکستان کی جانب سے محمد حسنین کامیاب باؤلر رہے اور سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم اور حارث رؤف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب کے حصے میں ایک،ایک وکٹ آئی۔کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 50 رنز کا ایک اچھا آغاز کیا لیکن پچھلے میچ کی یاد تازہ نہ کرپائے اور صرف 27 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔محمد رضوان نے صہیب مقصود کے ساتھ 71 رنز تک پہنچایا لیکن صہیب روایتی انداز میں جلد بازی کا شکار ہوئے اور 10 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کا اسکور 11 ویں اوور میں 82 رنز پر پہنچا تھا کہ محمد رضوان کو عادل رشید نے اپنی گیند پر کیچ کرکے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچایا۔محمد رضوان 82 کے مجموعے پر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے، جس کے بعد محمد حفیظ اور فخر زمان بیٹنگ کے لیے کریز پر اترے لیکن ان کی ہمت بہت جلد جواب دے گئی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.