• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیری خواتین کا ہریسہ شاپس پر ورود

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-06
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیری خواتین کا ہریسہ شاپس پر ورود

کشمیری خواتین کا ہریسہ شاپس پر ورود

FacebookTwitterWhatsapp

نومبر کی ٹھٹھرتی صُبح جب سرینگر کی بُشریٰ جامی نے اپنی گاڑی سٹارٹ کی تو شیشوں پر جمے کوہرے کو گرم پانی سے صاف کرنا پڑا۔
سخت سردی اور شدید کہرے کے باوجود وہ گھر سے نکلیں اور باقی سہیلیوں کے ساتھ پُرانے سرینگر کے فتح کدل میں ملیں، جہاں 150 سال سے مشہور سلطانی ہریسہ دکان ہے۔
اُن کے گروپ کی سربراہ منتشا بنتِ رشید پہلے سے ہی دکان کے قریب پہنچ چکی تھیں۔ اس گروپ نے سردیوں میں صبح سویرے ہریسہ شاپس پر صرف مردوں کے جانے کی روایت کو توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بُشریٰ کہتی ہیں کہ ’میں تو بچپن سے ہریسہ کھاتی رہی ہوں لیکن گھر کے مرد خرید کر لاتے تھے اور گھر کی خواتین کھاتی تھیں۔ سوال یہ ہے کہ جو خواتین خود ہریسہ شاپ پر جا سکتی ہیں وہ مردوں کی ہی طرح وہیں پر جا کر کیوں نہیں کھا سکتیں۔‘
منتشا بنتِ رشید کہتی ہیں کہ کشمیری خواتین میں کافی حد تک بیداری پیدا ہوچکی ہے اور اب زندگی کے تقریباً ہر شعبہ میں خواتین سرگرم ہیں۔

Image
’لیکن کچھ چیزیں اب بھی ہیں جنھیں خواہ مخواہ عورتوں کے لیے ممنوع سمجھا جا رہا ہے۔ اس میں ہریسہ شاپ پر جانا بھی شامل ہے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’صبح صبح گھر سے نکل کر چند سہیلیوں کے ساتھ ہریسے کا لطف لیتے ہوئے ہینگ آؤٹ کرنا جیسا مردوں کا حق ہے، ویسا ہی عورتوں کا بھی ہے۔‘
اس گروپ میں شامل ایک خاتون ڈاکٹر ریحانہ کوثر کہتی ہیں کہ انھیں خدشہ تھا کہ مردوں سے کھچا کھچ بھری ہریسہ شاپ پر لوگ کیسا ردعمل دکھائیں گے۔
’مُجھے تو ڈر تھا، لیکن یہاں آ کر معلوم ہوا کہ ایسا کچھ نہیں۔ ہمیں کسی نے گھور کر یا حیران ہوکر نہیں دیکھا۔ یہاں بہت بھیڑ تھی اور مردوں نے تو ہمیں آگے جانے کے لیے جگہ دے دی۔ یہ سب ہمارے دماغ میں ہے، اور جب واقعی عورتیں باہر آ کر مردوں کی سپیس میں اپنی جگہ ڈھونڈ لیں گی تو سبھی غلط تاثرات ختم ہوجائیں گے۔‘
فتح کدل کی ہریسہ شاپ پر واقعی بہت بھیڑ تھی۔ سب لوگ اپنی باری کا انتظار کررہے تھے۔ تاہم منتشا اور بشریٰ کا گروپ بھی داخل ہوا اور ایک کونے میں اپنی جگہ بنا لی۔
گروپ میں شامل خاتون رابعہ اختر کے قریب ہی بیٹھے ایک گاہک ڈاکٹر عمر فاروق نے سبھی خواتین کو اشارے سے یقین دلایا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔

SHEHJAR - Web Magazine for Kashmir
ڈاکٹر عمر نے بی بی سی کو بتایا: ’خواتین کا سخت سردی میں صبح صبح گھر سے نہ نکلنا کسی جبر کا نتیجہ نہیں۔ اس میں کئی فیکٹر ہیں۔ سردی ہوتی ہے، کسی کا بچا چھوٹا ہوتا ہے یا گھریلو مصروفیات وغیرہ۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ خواتین کا ہریسہ شاپ پر آنا کوئی جرم یا گناہ ہے۔‘
’یہ تو اچھی بات ہے۔ مِکسِڈ کراوٴڈ (مردو خواتین کی بھیڑ) سے یہ کلچر اور بھی اچھا لگتا ہے۔ یہ بہت ہی اچھی تبدیلی ہے۔‘
ہریسہ
کشمیر کی ثقافتی تاریخ پر گہری نظر رکھنے والے کالم نویس عبدالقیوم شاہ کہتے ہیں کہ 14ویں صدی کے دوران ایران اور مشرقِ وسطیٰ سے کشمیر آنے والے مسلم مبلغین نے ہریسہ کو یہاں متعارف کرایا تھا۔
ہمدان سے سیّد علی نام کے مبلغ یہاں سینکڑوں سادات کے ساتھ آئے تھے۔
انھوں نے یہاں کے موسم کی مناسبت سے کئی پکوان متعارف کرائے جن میں ہریسہ اور زعفران قابل ذکر ہیں۔
600 سال سے ہریسہ کشمیریوں کا ناصرف محبوب پکوان ہے بلکہ سردیوں میں ایک دفاعی حربہ بھی۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال ہریسے کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔
ہریسہ
سلطانی ہریسہ شاپ کے مالک عمر سلطان بھی خواتین کی آمد پر خوش ہیں۔
’کبھی کبھار کوئی خاتون آ جاتی تھی، لیکن وہ برتن میں ہریسہ گھر لے جاتی تھی۔ لیکن اگر یہ ٹرینڈ عام ہوا تو ہمارا بھی بھلا ہی ہوگا۔‘

Kashmiri harissa: From posh grub to comfort food
وہ اب سوچ رہے ہیں کہ ’اگلے سال خواتین کے لیے بیٹھنے کا بہتر اور مناسب انتظام کروں۔‘
قابل ذکر بات یہ ہے کہ چند برس قبل تک کشمیرمیں خواتین ریستورانوں پر بھی اکیلی نہیں دکھائی دیتی تھیں۔ تاہم اب ریستورانوں پر لڑکیاں اور خواتین اعتماد کے ساتھ کھاتی پیتی دکھائی دیتی ہیں۔
منتشا کہتی ہیں کہ ’بہت ساری سپیسِز ہیں جہاں ابھی بھی عورت کا جانا پسند نہیں کیا جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اب پہاڑوں کی ٹریکنگ بھی کرنے لگے ہیں تاکہ خواتین میں یہ اعتماد پیدا ہو کہ اپنی حفاظت کو یقینی بنا کر وہ کسی بھی پسندیدہ سرگرمی کا حصہ بن سکتی ہیں۔‘

ریاض مسرور

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.