• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ڈی جی پی کا عوامی دربار: اُمید کی کرن

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-18
Reading Time: 1min read
A A
0
سماج کو نشہ مکت بنانے کی فکرکی جائے

سماج کو نشہ مکت بنانے کی فکرکی جائے

FacebookTwitterWhatsapp

جموں کشمیر پولیس میں نئے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد نئے ڈی جی پی آ رآر سوئین نے جموں کشمیر کے دونوں صوبوں میں عوامی درباروں کا انعقاد کیا۔ پولیس محکمہ کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا گیا کہ نئے ڈی جی پی مہینے میں دو دن صوبہ جموں جبکہ دو دن صوبہ کشمیر کیلئے مختص کرکے عوام کی زبانی اُن کی شکایات سنیں گے اور اُن کا بروقت ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سلسلے میں ابھی تک کئی نشستیں منعقد کی گئیں جن میں دونوں صوبوں میں لوگوں کی بھاری شرکت رہی۔ ڈی جی پی سوئین نے ان مواقعہ پر جہاں نوجوانوں کے مسائل سنے وہیں عمر رسیدہ شخص کی شکایات سے بھی باخبر ہوئے۔ کئی معاملات موقعہ پر ہی نپٹائے گئے اور بعض اُمو رجن کی تحقیق درکار تھی کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ لوگوں کی جانب سے نئے پولیس سربراہ کی طرف سے منعقدہ عوامی درباروں کی کافی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ عوامی حلقوں کاماننا ہے کہ نئے پولیس سربراہ کی جانب سے عوامی درباروں کا انعقاد کرنا ایک خوش آئندہ بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے پولیس اور عوام کے درمیان خلا کو پاٹا جاسکتا ہے اور عوام کے دل کو جیتا جاسکتا ہے۔ حال ہی میں منعقدہ دربار میں ایک ایسے معاملے کو حل کیا گیا جو گزشتہ بارہ برسوں سے حل نہ ہوسکا تھا۔ سرینگر کے قمرواری علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک عمر رسیدہ خاتون اپنی بیٹی کو لیکر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آ رآر سوئین کے سامنے حاضر ہوکر اپنی روداد بیان کی۔اس عمر رسیدہ خاتون نے روتے بلکتے اپنی بپتا سنائی اور بتایا کہ اُن کے خاوند نے سرینگر کے ایک شہری کو نو لاکھ روپے بطور قرضہ دیا تھا ، لیکن چند ماہ گزرے ہی تھے کہ اُس کا خاوند اس دارفانی سے کوچ کرگیا جس کے بعد اس خاتون نے بیسیوں مرتبہ اس شہری کو قرضہ لوٹانے کو کہا۔ خاتون کے بقول وہ شہری ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے لاکھوں کی رقم کو ہڑپنا چاہتا تھا۔ اگر چہ اس خاتون نے مقامی پولیس تھانے میں بھی اس شہری کیخلاف شکایت درج کی تھی، لیکن کئی سال گزرنے کے بعد بھی مقامی پولیس آفیسرمعاملہ کے تئیں غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرتا رہا جس کی وجہ سے خاتون اور اُس کا اہل و عیال کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہوئے۔ اس خاتون نے ڈی جی پی سوئین کے سامنے تمام حقائق کو سامنے رکھا اور معاملہ کے تئیں اُن کی مداخلت طلب کی۔ ڈی جی پی آر آرسوئین نے معاملہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی اورمحض چند دن کے اندر ہی خاتون کو اپنی رقم واپس مل گئی، جس پر اس نے پولیس چیف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ایسے کئی معاملات ہیں جن میں پولیس چیف نے مداخلت کرتے ہوئے سائلین کو موقعہ پر ہی انصاف فراہم کیا۔ عوامی حلقوں کے اندر اس واقعہ کی بڑی حوصلہ افزائی ہورہی ہے اور اُمید کی جارہی ہے کہ نئے پولیس چیف پولیس اور عوام کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرکے درمیانی خلیج کو پاٹ دیں گے۔ پولیس چونکہ عوام کاہی حصہ ہے اور عوامی اعتماد اور سپورٹ کے بغیر پولیس اپنا کام بہتر ڈھنگ سے نہیں کرسکتی ۔ سماج میں پائے جارہے مختلف نوعیت کے جرائم کا خاتمہ بھی بہتر پولیسنگ کے ذریعہ ممکن ہے اور بہتر پولیسنگ تب ہی ممکن ہے جب عوام پولیس کے شانہ بہ شانہ چلے گی۔ اسی میں سب کی بھلائی ہے اور اسی میں سماج و قوم کی ترقی کا راز مضمر ہے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

اشیائے ضروریہ کی خریداری

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

بدعنوانیت اور بددیانتی ناقابل قبول

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سڑکوں پر انسانی جانوں کا اتلاف

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

ادویات کی بے اعتدال قیمتیں

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

وادی کی موسمی صورتحال اورباغ مالکان

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

ترقی کا منظرنامہ تبدیل ہوگیا ہے

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

صحت کا خیال رکھیں، لاپرواہی نہ کریں

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سائنس، ٹیکنالوجی اور اخلاقی حدود

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سرکاری محکمہ جات میں محاسبہ کی ضرورت

2024-08-19
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.