• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جنگلی جانوروں کی آبادی والے

علاقوںمیں نقل و حرکت: سنگین مسئلہ

Nigraan News by Nigraan News
2024-01-27
A A
0
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

FacebookTwitterWhatsapp

وادی کے مختلف حصوں میں گزشتہ دو تین برسوں کے دوران جنگلی جانوروں کی جانب سے آبادی والے علاقوں کا رُخ کرنا ایک معمول بن چکا ہے۔ شمالی، وسطی اور جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع میں جنگلی جانوروں کی بستیوں میں مداخلت سے آبادی انتہائی خوف و ہراس کی شکار ہے تاہم گزشتہ دو چاہ ماہ سے اس میں ہوئے بے تحاشہ اضافے کے نتیجے میں صورتحال نے سنگین رُخ اختیار کیا ہے۔معاملہ صرف یہی نہیں کہ جنگلی جانوروں کو ٹھکانے لگایا جائے بلکہ اُن محرکات کا پتہ لگانا ناگزیر بن چکا ہے جن کی وجہ سے جنگلی درندے شہری اور آبادی والے علاقوں میں داخل ہورہے ہیں۔ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ وادی کشمیر کے سرسبز و شاداب جنگلات جن پر کسی زمانے میں ہمارا ماحولیات منحصر ہوا کرتا تھا، آج بالکل ویرانی کا منظر بیان کررہے ہیں۔جنگل مافیا کی غیر قانونی سرگرمیوںکی وجہ سے ان جنگلات میں گزشتہ ایک دہائی سے بے تحاشہ کٹوتی دیکھنے میں آرہی ہے۔ دن کے اُجالے میں جنگل اسمگلروں کی ماحول دشمن کاررائیوں کے نتیجے میں سبز سونے کی لوٹ کھسوٹ بڑی ڈھٹائی کیساتھ جاری ہے۔اس عمل سے نہ صرف جنگل میں سبز سونے کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا گیا بلکہ جنگلی جانوروں کا جینا بھی دو بھر ہوگیا۔جنگل سمگلروں کی ان کارروائیوں کے نتیجے میں جنگلی جانوروں کے مسکن نہ صرف تباہ ہوگئے بلکہ غذا کی تلاش میں آبادی والے علاقوں تک اُن کی راہ بھی ہموار ہوگئی۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سنگری، اُوڑی، نارروائو، کریری اور مضافاتی علاقوں میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے درجنوں جنگلی درندوں کو پکڑلیا جس سے یہ بات پایہ تکمیل کو پہنچ جاتی ہے کہ شمالی حصہ کے جنگلی علاقوں میں بھی ان جنگل مافیا عناصر نے کس قدر سبز سونے کی لوٹ جاری رکھی ہوئی ہے۔ جنوبی کشمیر میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں ۔ یہاں بھی آدھ درجن کے قریب چیتے، بھالو اور دیگر نوعیت کے جنگلی جانوروں کو گزشتہ برس دھر لیا گیا۔حال ہی کی بات ہے کہ شہر سرینگر کے باغ مہتاب اور چھانہ پورہ جو کہ ایک گنجان آبادی والے علاقے ہیں، میں بھی چیتے کی نقل و حرکت نے رہائش پذیر آبادی کے اندر خوف و ہراس پیدا کیا۔ان علاقوں میں دن بھر خوف کا ماحول غالب رہتا تھا اور سرشام والدین اپنے نونہالوں کو کمروں میں بند کردیتے تھے۔ حالات کی سنگینی کا ادراک اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بڑے بزرگ بھی صبح اور مغرب و عشاء کی نمازیں مسجد کے بجائے گھر میں ہی ادا کرنے کو ترجیح دیتے تھے۔ جنگلی جانوروں کی آبادی والے علاقوں تک رسائی کے پیچھے محرکات کون سے ہیں، اُن کا سدباب کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ سبز سونے کی بے دریغ کٹائی پر روک لگانے اور جنگل مافیا کیخلاف سخت کارروائی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس قانون لیکر سامنے آئے تاکہ ماحولیات کو ہورہے نقصان سے محفوظ کیا جاسکے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

اشیائے ضروریہ کی خریداری

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

بدعنوانیت اور بددیانتی ناقابل قبول

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سڑکوں پر انسانی جانوں کا اتلاف

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

ادویات کی بے اعتدال قیمتیں

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

وادی کی موسمی صورتحال اورباغ مالکان

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

ترقی کا منظرنامہ تبدیل ہوگیا ہے

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

صحت کا خیال رکھیں، لاپرواہی نہ کریں

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سائنس، ٹیکنالوجی اور اخلاقی حدود

2024-08-19
سیاحتی شعبہ: کشمیر کی پہچان

سرکاری محکمہ جات میں محاسبہ کی ضرورت

2024-08-19
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.