• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, اپریل ۱۱, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

منشیات کے ذریعہ نوجوانوں کے مستقبل کیساتھ کھیلنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: لیفٹیننٹ گورنر

Nigraan News by Nigraan News
4 گھنٹے پہلے
A A
0
منشیات کے ذریعہ نوجوانوں کے مستقبل کیساتھ کھیلنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: لیفٹیننٹ گورنر

منشیات کے ذریعہ نوجوانوں کے مستقبل کیساتھ کھیلنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: لیفٹیننٹ گورنر

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز ڈیسک:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سنیچروار کو اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ذریعہ نوجوانوں کے مستقبل کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو کسی بھی طور بخشا نہیں جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہارجموں میں سو روزہ نشہ مکت جموں کشمیر ابھیان کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نگران نیوز ڈیسک کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ منشیات کی تجارت میں ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کا آغاز کیا جائے گا جن میں ملوث افراد کے پاسپورٹ، آدھار کارڈ اور جائیداد کی ضبطگی عمل میں لائی جائے گی۔
جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے بتایا کہ منشیات کی لت کےخلاف سماج کے ہر طبقہ کو متحد طور پر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ لت ہر گاﺅں ، ضلع اور سماج کے ہر طبقہ میں سرایت کرچکی ہے جس کی وجہ سے نئی نسل کا مستقبل داﺅ پرلگا ہوا ہے۔
انہوں نے حکومت کی طرف سے تدارکی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے اس معاملہ میں معیاری عملیاتی طریق کار پر مبنی گائیڈلائنز ترتیب دی ہیں تاکہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو مالی اور قانونی طریق کار سے ختم کیا جاسکے۔ ”منشیات کا کاروبارہ کرنیوالے عناصر کا پاسپورٹ، آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس جیسی اہم دستاویزات منسوخ کئے جائیں گے۔ نیز اُن کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط ہوگی۔ ساتھ ہی ملوث افراد کے بنک کھاتے منجمد کئے جائیں گے جبکہ اُن کی مالی سرگرمیوں کی اعلیٰ سطحی جانچ ہوگی“۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کو مقامی سطح پر تھانوں کے ذریعہ شناخت کی جائے گی تاکہ جوابدہی اور روکتھام سے متعلق اقدامات کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔
انہوں نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ منشیات کا کاروبارسے حاصل ہورہی رقومات کو جموں کشمیر میں دہشت گردی اور سماج میں انتشار پھیلانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جس پر روک لگانے کی اشد ضرورت ہے۔
پاکستان کا نام لئے بغیر لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ ہمارا پڑوسی ملک جموں کشمیر میں منشیات کو پھیلانے میں پیش پیش ہے تاکہ یہاں کی نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ہوجائے۔”سرحد پار سے آنیوالی منشیات کی ہر کھیپ یہاں نہ صرف زہر کا کام انجام دیتی ہے بلکہ پڑوسی ملک اس کو یہاں کے نوجوانوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر بھی استعمال کرتا ہے“۔
انہوں نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی روکتھام کے معاملہ میں کسی بھی معصوم کو ہراساں نہ کیا جائے اور کسی بھی ملوث شخص کو بخشا نہ جائے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سو روزہ نشہ مکت جموں کشمیر ابھیان ’بروقت اقدام‘: الطاف بخاری

سو روزہ نشہ مکت جموں کشمیر ابھیان ’بروقت اقدام‘: الطاف بخاری

4 گھنٹے پہلے
کشمیر کی ثقافتی اور سیاحتی شناخت کا حصہ ہاوس بوٹ

کشمیر کی ثقافتی اور سیاحتی شناخت کا حصہ ہاوس بوٹ جہلم میںپانی پر تیرتے گھروں کی تعداد 200 سے گر کر صرف 60-70 رہ گئی

4 گھنٹے پہلے
جامعہ اشرف العلوم حیدر پورہ خاکستر،2 شہری اور ایک فائر مین زخمی

جامعہ اشرف العلوم حیدر پورہ خاکستر،2 شہری اور ایک فائر مین زخمی

4 گھنٹے پہلے
سکاسٹ کشمیر کا بہت بڑا کارنامہ، زمین کا سب سے مہنگا مشروم’کشمیر گچی‘ کامیابی سے اگایا گیا

سکاسٹ کشمیر کا بہت بڑا کارنامہ، زمین کا سب سے مہنگا مشروم’کشمیر گچی‘ کامیابی سے اگایا گیا

4 گھنٹے پہلے
کھٹوعہ میںجموں کشمیر کی ہائی سیکورٹی جیل تیار

کھٹوعہ میںجموں کشمیر کی ہائی سیکورٹی جیل تیار

4 گھنٹے پہلے
عوام کو فلاحی فوائد کی بروقت فراہمی حکومت نے آدھار ڈیٹا والٹ خدمات شروع کردی: چیف سیکریٹری

عوام کو فلاحی فوائد کی بروقت فراہمی حکومت نے آدھار ڈیٹا والٹ خدمات شروع کردی: چیف سیکریٹری

4 گھنٹے پہلے
آپریشن سندور میں چاہتے تو کبھی بھی حملہ کرسکتے تھے

آپریشن سندور میں چاہتے تو کبھی بھی حملہ کرسکتے تھے

4 گھنٹے پہلے
7,000 ڈینٹل سرجن بے روزگار ،1,000 کی عمر کی بالائی حد عبور

جموں و کشمیر میںڈینٹل ڈاکٹروںکی17 سال سے بھرتی بند

4 گھنٹے پہلے
جموں و کشمیر نازک موڑ پر، متحدہ عوامی تحریک کی ضرورت: ایل جی

نشہ مکت ابھیان کے تحت 100دن کی مہم کا آغاز

4 گھنٹے پہلے
عالی کدل اور زینہ کدل پلوں پر باڑ لگانے کا کام ایک ہفتہ کے اندر مکمل ہوگا: ڈپٹی کمشنر سرینگر

عالی کدل اور زینہ کدل پلوں پر باڑ لگانے کا کام ایک ہفتہ کے اندر مکمل ہوگا: ڈپٹی کمشنر سرینگر

4 گھنٹے پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.