• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مغرب پر اعتماد کارآمد نہیں: سپریم لیڈر

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-29
A A
0
مغرب پر اعتماد کارآمد نہیں: سپریم لیڈر
FacebookTwitterWhatsapp

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ویانا میں تہران کے میزائل اور خطے میں اثر و رسوخ کے حوالے سے جاری جوہری مذاکرات کے تعطل میں امریکا کی ‘ضد’ شامل ہے۔خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب اگلے ہفتے ان کے قریبی تصور کیے جانے والے سخت گیر نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی حلف اٹھائیں گے۔ابراہیم رئیسی نے کہا تھا کہ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، جس سے ایران کو یورینیم کی افزدوگی میں کمی لانی ہوگی جس کے بعد معاشی پابندیوں میں نرمی کی جائے گی جبکہ خامنہ ای کا تازہ بیان اس کے برعکس اور سخت سمجھا جارہا ہے۔خامنہ ای نے سرکاری ٹیلی ویژن میں نشر کیے گئے اپنے خطاب میں کہا کہ ‘دوسروں کو آپ کے تجربات استعمال کرنے چاہئیں، یہ تجربہ مغرب کی بداعتمادی کا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘اس حکومت میں یہ نظر آیا کہ مغرب پر اعتماد کام نہیں کرتا، مغرب والے ہماری مدد نہیں کرتے، وہ ہمیں جب کبھی نشانے بنا سکتے ہیں بنا لیتے ہیں’۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم بائیڈن انتظامیہ نے چند روز قبل ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں تاخیر کے حوالے سے الزام دینا شرانگیزی ہے۔ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی مذاکرات کار زبانی طور پر پابندیاں ہٹانے کا وعدہ کرتے ہیں لیکن جوہری معاہدے پرواپسی کی صورت میں دیگر امور ر بات کرنے پر سزا بھی ضرور شامل کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس سزا کے تعین سے وہ معاہدے کے اصول پر ان کی مزید مداخلت، میزائل پروگرام اور علاقائی مسائل پر ایک بہانہ فراہم کرنا چاہتے ہیں، اگر ایران ان پر بات کرنے سے انکار کرتا ہے تو وہ کہیں گے کہ آپ نے معاہدہ توڑا ہے اور اب معاہدہ ختم ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ ‘مغرب والے ہماری مدد نہیں کرتے ہیں اور جب کبھی موقع ملے ہمیں نشانہ بناتے ہیں، وہ ہماری مدد نہیں کرتے، وہ ہمارے دشمن ہیں’۔قبل ازیں گزشتہ ماہ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے مذاکرات کار 2015 کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کو ملتوی کرتے ہوئے اپنے اپنے ملک واپس چلے گئے تھے۔ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار عباس اراقچی نے ویانا سے سرکاری ٹی وی کو بتایا تھا کہ ’اب ہم معاہدے کے قریب تر ہیں تاہم جو فاصلہ ہمارے اور معاہدے کے درمیان موجود ہے اسے ختم کرنا آسان کام نہیں ہے، ہم آج رات تہران واپس آئیں گے‘۔ایران، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے نمائندوں کے درمیان آسٹریا کےی شہر ویانا میں2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات ہوئے تھے، جن کو ایرانی نے تعمیری قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ 2018 میں امریکا، ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبردار ہوگیا تھا اور اس پر دوبارہ پابندیاں عائد کردی گئی تھیں

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.