• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی بارش کی نذر

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-29
A A
0
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی بارش کی نذر
FacebookTwitterWhatsapp

باربڈوس:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی بارش کی نذر ہوگیا ۔ برج ٹاؤن میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لیندل سیمنز 9 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، ایون لوئیس 6 رنز پر حسن علی کا نشانہ بنے، کرس گیل 7 رنز بناسکے، نکولس پورن کو 13 رنز پر محمد حفیظ نے پویلین روانہ کیا۔آندرے رسل بھی صرف 7 رنز پر عثمان قادر کو وکٹ دے بیٹھے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد وسیم، محمد حفیظ اور عثمان قادر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے اب تک میچ شروع نہیں ہو سکا اور کئی گھنٹے تاخیر کے بعد پونے 10 بجے میچ شروع ہوا۔بارش کے سب میچ کو 9 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی ٹی20 سیریز شیڈول تھی لیکن ویسٹ انڈین ٹیم مینجمنٹ کے دو افراد کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے سبب سیریز کو چار میچوں تک محدود کردیا گیا تھا۔ پاکستان نے میچ کے لیے انگلینڈ کے خلاف ٹی20 میچ کھیلنے والی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں اور 19سالہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو ڈیبیو کرایا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ٹیم کا حتمی کامبی نیشن بنانے کے لیے اسے انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بابراعظم(کپتان)، محمد رجوان، شرجیل خان، فخر زمان، محمد حفیظ، اعظم خان، شاداب خان، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کیرن پولارڈ(کپتان)، لینڈل سمنز، ایون لوئس، کرس گیل، شیمرون ہٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، دیوین براوو، ہیڈن واش، عقیل حسین اور شیلڈن کوٹریل پر مشتمل ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں :محمد رضوان

2025-02-18
چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی 2025کے لئے کمنٹری پینل کا اعلان

2025-02-18
کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

کشمیری فائٹر دلی رنگ فائٹ میںڈویلز سیزن 3کا فاتح قرار

2025-02-16
کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ

کشمیرموسیقی کیلئے ایک بہترین جگہ ،امتیاز بٹ کی ڈائریکشن میں دلی کے نوجوان گلوکارنے3نئے گانے فلمائے

2025-02-08
قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

قومی سطح پر کشمیری کھلاڑی کا شاندار مظاہرہ،،انڈر19پاور لفٹنگ میں5واں مقام حاصل کیا

2025-01-22
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

2025-01-01
سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

2024-12-29
فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

فلم ’پیار میں قربان ‘ 3جنوری کو ریلیز ہوگی

2024-12-10
جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

جی آر 8 سپورٹس کا لجینڈس لیگ کرکٹ 2024 کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

2024-10-08
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.