• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جولائی ۱۷, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

افغانستان میں سیلاب سے 40 افراد ہلاک

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-29
Reading Time: 1min read
A A
0
اقوام متحدہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 16کروڑ ڈالر امداد کی اپیل

اقوام متحدہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 16کروڑ ڈالر امداد کی اپیل

FacebookTwitterWhatsapp

پرون، 29 جولائی: افغانستان میں سیلاب کی وجہ سے 40 افراد ہلاک جبکہ 150 لاپتہ ہو گئے ہیں۔صوبائی ذرائع کے مطابق جمعرات کو حکام نے کہا ہے کہ صوبہ نورستان کے ضلع کامدیش میں موسلادھار بارشوں کے بعد لاپتا افراد کو ڈھونڈنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ یہ ضلع کابل کے شمال مشرق میں 200 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔نورستان کے صوبائی کونسل کے سربراہ سعید اللہ نورستانی نے کہا ’گذشتہ رات سیلاب کی وجہ سے 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’150 افراد تاحال لاپتا ہیں اور 80 کے قریب مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔‘تاہم دوسری جانب نورستان کے گورنر کے ترجمان سعید مومند نے ہلاکتوں کی تعداد قدرے زیادہ بتائی ہے کہ سیلاب کی وجہ سے 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہر سال افغانستان میں متعدد افراد ہلاک ہوتے ہیں۔ بارش کے دوران زیادہ تر دیہی علاقوں میں مکانات کے گرنے کا خطرہ ہوتا ہے۔گذشتہ سال صوبہ پروان میں سیلاب کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔رواں برس سیلاب ایسے وقت میں آیا ہے جب افغانستان میں جنگ میں شدت آئی ہے اور طالبان نے ملک کے کئی علاقوں میں حملے شروع کر رکھے ہیں۔اس کے علاوہ افغانستان کورونا وبا کی تیسری لہر سے بھی نبرد آزما ہے اور ملک کے کئی حصوں کو خشک سالی کا بھی سامنا ہے۔ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے صوبائی وزیر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہونے کی وجہ سے ایجنسی آج دوپہر تک علاقے میں تلاشی اور ریسکیو آپریشن نہیں چلا پائی۔بیان میں کہا کہ ہمسایہ لگھمن اور کُنار صوبوں میں ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ افغان رید کریسینٹ سوسائٹی اور انٹرنیشنل امیگریشن آرگنائیزیشن (آئی او ایم) کے رابطے میں ہیں، جو پہاڑی علاقے میں متاثرہ افراد کے لیے ضروری مدد مہیا کروانے کے لیے ان سے مدد مانگ رہے ہیں۔اس درمیان گورنر حافظ عبدالقیوم نے کہا کہ جیسے ہی طالبان صوبائی افسران کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت دے گا، ریسکیو ٹیم کو علاقے میں بھیجا جائے اور متاثرہ افراد کو انسانی امداد بھیجی جائےگی ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.