• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

غير ملکی سیاحوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-30
Reading Time: 1min read
A A
0
غير ملکی سیاحوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت
FacebookTwitterWhatsapp

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے کورونا کی ویکیسن مکمل کر لی ہے ایسے بیرونی سیاحوں کے لیے ملک کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔ تاہم عمرہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔سعودی عرب کی حکومت نے 29 جولائی جمعرات کے روز اعلان کیا کہ وہ ایسے بیرونی سیاحوں کے لیے ملک کو دوبارہ کھولنے جا رہا ہے جنہوں نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی دونوں خوراکیں مکمل کر لی ہوں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں گزشتہ تقریباً ڈیڑھ برس سے بیرونی سیاحوں پر مکمل طور پر پابندی عائد تھی۔ حکومت نے ایسے سیاحوں کے لیے آئندہ ہفتے یعنی یکم اگست سے ہی ملک کو کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن حکومت نے عمرہ کرنے پر جو پابندیاں عائد کی گئی تھیں انہیں ابھی ختم کرنے کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق، ”وزارت سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت بیرونی سیاحوں کے لیے اپنے دروازے کھولنے جا رہی ہے، اور جن افراد کے پاس سیاحتی ویزا ہے ان پر عائد پابندیوں کو یکم اگست سے ختم کر دیا جائے گا۔” تاہم اس کے لیے ایک شرط یہ بھی رکھی گئی ہے کہ انہیں ویکسین کو تسلیم کیا جائے گا جو سعودی حکومت بھی منظور کرتی ہے۔ اس فہرست میں فائزر، آسٹرا زینیکا، موڈرینا اور جانسن اینڈ جانسن کا نام شامل ہے اور انہیں کی ویکسین کو سعودی حکومت تسلیم کرتی ہے۔ سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق جن افراد نے ان ویکسینز کی خوارک مکمل کر لی ہے انہیں، ”لازمی قرنطینہ میں رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہو گی۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ایک شرط یہ بھی ہے کہ 72 گھنٹے پہلے کورونا کا ٹیسٹ کرایا گیا ہو اور اس کی رپورٹ بھی نیگیٹیو ہو۔ جانے سے پہلے ہی اس طرح کی تمام تفصیلات کو سعودی وزارت صحت کے ساتھ اندارج کرنا ضروری ہے جسے آن لائن کیا جا سکتا ہے۔ سعودی عرب نے جن کمپنیوں کی ویکسین کا نام بتایا ہے اس میں سے بھارت میں ایسی ویکسین بہت کم ہی دستیاب ہیں اس لیے بھارتی سیاحوں کو مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ سعودی عرب نے شعبہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بڑی سطح پر کام کیا ہے تاکہ معیشت کا بوجھ محض تیل کی پیداوار کے بجائے دوسرے شعبوں پر بھی ڈالا جا سکے۔ اسی سلسلے میں اس نے 2019 میں سیاحتی ویزا جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ اس کے تحت مملکت نے ستمبر 2019 اور مارچ 2020 کے درمیان تقریباً چار لاکھ افراد کو سیاحتی ویزا جاری کیے تھے، تاہم اسی دوران کورونا کی عالمی وبا نے اس سلسلے کو توڑ دیا اور اب تک یہ شعبہ بند پڑا تھا۔ حکومت کا یہ اعلان اسی کو دوبارہ کھولنے کی ایک کوشش ہے۔ کووڈ 19 کی وجہ سے حج اور عمرہ کی ادائیگی پر بھی برا اثرا پڑا۔ عمرہ کرنے والے سال بھر سعودی عرب کے شہر مکہ کی زیارت کرتے رہتے جس سے سعودی عرب کو ہر سال تقریباً 12 ارب ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔ بیرونی افراد پر اب بھی حج اور عمرہ کرنے پر پابندی عائد ہے اور حکومت نے عمرہ سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس دوران سعودی عرب نے کووڈ کے خلاف ویکسینیشن مہم تیز کر دی ہے اور اب تک تقریبا ًدو کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم اگست سے کسی بھی حکومتی یا نجی ادارے میں جانے کے لیے صرف انہیں حضرات کو اجازت ہوگی جنہوں نے ویکسین لگوا لی ہے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page