• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

Nigraan News by Nigraan News
2026-08-01
Reading Time: 1min read
A A
0
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

FacebookTwitterWhatsapp

نگران نیوز
سری نگر//وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو موسلادھار بارش کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے، جبکہ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ اور بارہمولہ اضلاع میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ شب شروع ہونے والی بارش جمعہ کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہی۔ بڈگام، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں کئی ندی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی۔بانڈی پورہ کے صدرکوٹ بالا علاقے میں شدید بارش کے بعد آنے والے فلیش فلڈ سے سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ مالپورہ کے گنی محلہ میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول میں کیچڑ اور ملبہ داخل ہوگیا۔ کلاس رومز میں پانی اور مٹی بھر جانے سے فرش اور تدریسی سامان کو نقصان پہنچا، جس کے پیش نظر احتیاطی طور پر اسکول کو ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا۔ادھر ضلع بارہمولہ کے سوپور کے برینر علاقے میں بھی اچانک سیلابی ریلے آئے، تاہم حکام کے مطابق وہاں کسی رہائشی مکان یا دیگر املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور متعلقہ محکموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے، جبکہ مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر مختصر دورانیے کی شدید بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق 4 اگست تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جس کے پیش نظر نشیبی علاقوں، ندی نالوں کے کناروں اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس دوران ضلع رامبن کے رامسو علاقے میں جمعہ کو ایک تازہ لینڈ سلائیڈ پیش آئی جس کے باعث جموں-سری نگر قومی شاہراہ کے ساتھ بہنے والے بسلیری نالہ کے بہاؤ پر جزوی اثر پڑا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

تباہ کن سیلاب کی 12ویں برسی،عوامی حلقوںکا حکومت سے سیلاب سے بچائو منصوبہ سامنے لانے کامطالبہ

تباہ کن سیلاب کی 12ویں برسی،عوامی حلقوںکا حکومت سے سیلاب سے بچائو منصوبہ سامنے لانے کامطالبہ

2026-09-08
شوپیان میں میوہ باغ سے لاش برآمد،اونتی پورہ میں جہلم سے لاش نکالی گئی نگران نیوز سری نگر/ /جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں پیر کے روز ایک 28 سالہ شخص کو سیب کے باغ میں پھانسی پر لٹکا ہوا پایا گیا۔حکام کے مطابق یہ واقعہ زیناپورہ کے سگو ہندہامہ علاقے میں پیش آیا، جہاں مقامی لوگوں نے مذکورہ شخص کو باغ میں لٹکا ہوا دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ایک افسر نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری کارروائی شروع کردی۔ادھر پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں دریائے جہلم سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پیر کے روز لیتہ پورہ بارسو علاقے میں دریائے جہلم میں ایک لاش دکھائی دی، جس کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے لاش کی شناخت اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شوپیان میں میوہ باغ سے لاش برآمد،اونتی پورہ میں جہلم سے لاش نکالی گئی

2026-09-08
ایم بی بی ایس انٹرنز کی بھوک ہڑتال شروع، ویٹرنری اور سکمز بمنہ کے زیر تربیت طلبہ میدان میں

ایم بی بی ایس انٹرنز کی بھوک ہڑتال شروع، ویٹرنری اور سکمز بمنہ کے زیر تربیت طلبہ میدان میں

2026-09-08
لداخ میں 27 ڈاکٹروں کے تبادلے، مختلف طبی مراکز میں تعیناتی کے احکامات

لداخ میں 27 ڈاکٹروں کے تبادلے، مختلف طبی مراکز میں تعیناتی کے احکامات

2026-09-08
جموں میں این سی بی کی حراست سےپلوامہ کا مبینہ منشیات اسمگلر فرار،معاملے کی تحقیقات کاحکم

جموں میں این سی بی کی حراست سےپلوامہ کا مبینہ منشیات اسمگلر فرار،معاملے کی تحقیقات کاحکم

2026-09-08
جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

جموں و کشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا ڈل کے کنارے شانداز افتتاح

2026-09-08
سرینگر میں چار روزہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا آغاز،عالمی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔ چیف سیکریٹری

2026-09-07
سری نگر ہوائی اڈے پر انڈیگو طیارہ پارکنگ پول سے ٹکرا گیا، تمام مسافر محفوظ

سری نگر ہوائی اڈے پر انڈیگو طیارہ پارکنگ پول سے ٹکرا گیا، تمام مسافر محفوظ

2026-09-05
احتجاجی انٹرنز ڈاکٹرس کی وزیر صحت سے ملاقات، اضافے کا معاملہ حل نہ ہوسکا،احتجاج جاری

احتجاجی انٹرنز ڈاکٹرس کی وزیر صحت سے ملاقات، اضافے کا معاملہ حل نہ ہوسکا،احتجاج جاری

2026-09-05
سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

2026-09-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page