• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ایران کے پاس زیادہ وقت نہیں/ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-31
Reading Time: 1min read
A A
0
ایران کے پاس زیادہ وقت نہیں/ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس

FILE PHOTO: German Foreign Minister Heiko Maas gives a statement before a virtual meeting of NATO Foreign and Defence Ministers in Berlin, Germany, June 1, 2021. Bernd von Jutrczenka/Pool via REUTERS/File Photo

FacebookTwitterWhatsapp

عالمی جوہری ڈیل کی بحالی کا آپشن زیادہ دیر تک موجود نہیں رہے گا
جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سن دو ہزار پندرہ کی عالمی جوہری ڈیل کو بچانے کی کوششوں کو ٹال رہا ہے۔ ہائیکو ماس نے خبردار کیا ہے کہ اس ڈیل کی بحالی کا آپشن زیادہ دیر تک موجود نہیں رہے گا۔جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے جمعے کے دن کہا کہ تہران حکومت عالمی جوہری ڈیل کی بحالی کی کوششوں کو سنجیدہ نہیں لے رہا۔ انہوں نے کہا کہ سن دو ہزار پندرہ میں طے پانی والی اس تاریخی ڈیل کو بچانے کی کوششوں میں تاخیر سے معاملات مزید الجھ سکتے ہیں۔ ماس نے خبردار کیا کہ اگر ایران اس حوالے سے تاخیر کرتا ہے تو ہو سکتا ہے کہ مسقتبل میں اس کے پاس اس ڈیل کی بحالی کا آپشن نہ رہے۔ یہ بھی پڑھیے: یورینیم کی افزودگی کے لیے ایران پر نکتہ چینی کثیر الاشاعتی مؤقر جرمن ہفت روزہ ڈیئر اشپیگل سے گفتگو میں ماس نے مزید کہا، ’’مجھے یہ دیکھ کر بے چینی ہو رہی ہے کہ ایک طرف سے ایران ویانا میں اس حوالے سے بحال ہونے والے مذاکراتی عمل کو مؤخر کر رہا ہے اور دوسری طرف اس ڈیل کے بنیادی نکات سے مزید دوری اختیار کرتا جا رہا ہے۔‘‘ ایران نے اس عالمی جوہری ڈیل کو بچانے کی خاطر اپریل میں مذاکرات کو عمل شروع کیا تھا۔ اس ڈیل کے تحت ایران نے اپنی جوہری سرگرمیوں میں کمی لانا تھی، جس کے بدلے عالمی طاقتوں نے اس پر عائد پابندیوں کو مرحلہ وار کم کرنا تھا۔ امریکا کی واپسی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن دو ہزار اٹھارہ میں ’جوائنٹ کمپری ہینسَو پلان آف ایکشن‘ JCPOA نامی اس ڈیل سے یک طرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرلی تھی جبکہ ان کی انتظامیہ نے ایران پر پہلے سے عائد پابندیوں کو بھی بحال کر دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: واضح نہیں کہ ایران ایٹمی معاہدے کی بحالی چاہتا ہے یا نہیں، امریکا تاہم امریکی انتظامیہ میں تبدیلی کے بعد صدر جو بائیڈن نے ایران کے ساتھ سفارتکاری کا عندیہ دے رکھا ہے۔ ویانا میں ہونے والے نئے مذکرات میں امریکا بالواسطہ طور پر شامل بھی ہے۔ جمعرات کے دن امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی کہا تھا کہ مذاکرات کا یہ راستہ زیادہ دیر کھلا نہیں رہے گا۔ ایران میں اقتدار کی منتقلی تاہم تہران حکومت حسن روحانی کی سبکدوشی اور نئے صدرابراہیم رئیسی کے اقتدار سنبھالنے کے انتظار میں ہے۔ ایران میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے رئیسی اگست کے آغاز میں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔ ہائیکو ماس کے مطابق وہ ایران میں سیاسی تبدیلی کے بعد اس کے مذاکرات عمل میں شامل ہونے کے منتظر رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس مذاکراتی عمل کی بحالی چاہتے ہیں اور پختہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ عمل تمام فریقین کے مفاد میں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یورینیم افزودہ کرنے کے ایرانی اعلان پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش ہائیکو ماس نے البتہ ساتھ ہی کہا، ‘‘ایک بات واضح ہے کہ یہ آپشن ہمارے پاس ہمیشہ موجود نہیں رہے گا۔‘‘ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے مطابق اس وقت بال ایران کی کورٹ میں ہے اور امریکا ویانا مذاکرات کی طرف لوٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے اس ملک کو شدید اقتصادی مسائل کا سامنا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.