• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفتر پر حملہ، ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-31
A A
0
افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفتر پر حملہ، ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک
FacebookTwitterWhatsapp

کابل: افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے دارالحکومت میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر پر حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے عہدیدار نے بتایا کہ طالبان کے صوبہ ہرات میں داخل ہونے کے چند گھنٹوں کے بعد راکٹ اور دستی بم سے حملے کیے گئے اور افغانستان میں اقوام متحدہ مشن کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کے قریب افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں زبردست جھڑپیں ہوئیں۔اس حملے کے بعد اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ حملے کے بارے میں مکمل تصویر کشی کی کوشش کر رہے ہیں اور متعلقہ فریقین سے رابطے میں ہیں۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ عمارت پر کس نے حملہ کیا تھا لیکن ایک مغربی سیکیورٹی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ شہر میں موجود تمام سفارتی عمارتوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔افغانستان میں اقوام متحدہ مشن نے مزید کہا کہ یہ حملہ اس کمپاؤنڈ کے داخلی راستوں پر کیا گیا جن پر واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کی عمارت ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل برائے افغانستان کے نمائندہ خصوصی دیبوراہ لیونس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عمارت پر کیا گیا یہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کے مشن نے تصدیق کی کہ واقعے میں ادارے کے کسی فرد کو نقصان نہیں پہنچا۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ ممکن ہے کہ گارڈز دفتر کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہو گئے ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے جنگجو جائے حادثہ پر پہنچ گئےتھے اور اب اس عمارت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔جمعہ کے روز دارالحکومت میں داخل ہونے سے پہلے ہی طالبان نے ایران سے متصل صوبہ ہرات کے کچھ سرحدی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ایک غیر ملکی سیکیورٹی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ ایرانی سرحدی محافظ انتہائی چوکس ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں بہت سے لوگ سرحد پار فرار ہو سکتے ہیں۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ شہر کے تمام سفارت خانے کے دفاتر میں غیر ملکی عملے کو سخت سیکیورٹی کا مشورہ دیا گیا ہے۔ہرات شہر دوسرا صوبائی دارالحکومت ہے جہاں پچھلے 24 گھنٹوں میں طالبان داخل ہوئے ہیں، ایک روز قبل ہی طالبان جنوبی صوبے ہلمند کے دارالحکومت میں داخل ہوئے تھے اور وہاں جھڑپیں جاری ہیں۔طالبان نے گزشتہ دو ماہ کے دوران بہت تیزی سے ملک کے مختلف حصوں پر قبضہ کیا ہے ابھی تک کسی صوبائی دارالحکومت پر قبضہ نہیں کر سکے۔ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا جمعرات کی صبح سے ہی لشکرگاہ شہر پر طالبان نے کئی سمتوں سے حملے شروع کردیے ہیں، لشکرگاہ پاکستان سے متصل جنوبی صوبے ہلمند کا دارالحکومت ہے۔ایک عہدیدار نے مزید کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے افغان فضائیہ کی مدد سے شہر پر قبضہ کرنے کی طالبان کی کوشش کو ناکام بنادیا تھا لیکن علاقے میں عام شہریوں کی موجودگی کی وجہ سے کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔لشکرگاہ کے رہائشی حافظ احمد نے بتایا کہ جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، سیکڑوں خاندانوں علاقہ چھوڑ کر دیگر محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ نقل مکانی کرنے سے قاصر ہیں انہوں نے اپنے آپ کو گھروں میں بند کر لیا ہے اور شہر ویران ہو گیا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page