• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ووہان میں7نئے کیسز ، کروڑوں افراد کیلئے لاک ڈاؤن نافذ

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-03
Reading Time: 1min read
A A
0
ووہان میں 7مثبت کیسز، کروڑوں افراد کیلئے لاک ڈاؤن نافذ
FacebookTwitterWhatsapp

چین میں کئی ماہ بعد کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے اور وبا کے مرکز ووہان میں 7 مثبت کیسز سمیت کئی شہروں میں نئے کیسز سامنے آرہے ہیں، جس کے بعد کروڑوں افراد گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین میں پیر کو مقامی طور پر منتقل ہونے والے 55 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تیزی سے منتقل ہونے والی وائرس کی ‘ڈیلٹا قسم ایک درجن سے زائد صوبوں کے 20 سے زائد شہروں میں پہنچ چکی ہے۔ووہان میں کیسز کی تعداد سرکاری اعداد و شمار میں سامنے آئی اور اس کی تصدیق سرکاری میڈیا نے کرتے ہوئے کہا کہ وائرس ایک ٹرین اسٹیشن میں ٹریس ہوا۔چینی خبر رساں ایجنسی ‘شنہوا’ نے کورونا کی روک تھام کے عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘ووہان میں ان 7 افراد کی مہاجرین ورکرز کے طور پر شناخت ہوئی۔بیجنگ سمیت تمام بڑے شہروں میں کروڑوں افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ رہائشی کمپاؤنڈز کا محاصرہ کیا گیا ہے اور متاثرہ افراد سے قریبی رابطہ رکھنے والوں کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔دارالحکومت میں انتظامیہ نے نگرانی بڑھانے، سخت احتیاطی تدابیر اپنانے اور شہر کو اموات سے بچانے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔اس کے علاوہ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ صوبہ ہونان کے شہر زوزو میں اگلے تین روز کے لیے 12 لاکھ سے زائد افراد کو سخت لاک ڈاؤن میں رکھا گیا ہے اور انتظامیہ نے شہر بھر میں ٹیسٹنگ اور ویکسی نیشن مہم شروع کردی ہے۔ژوژو حکومت کا کہنا تھا کہ ‘حالات اب بھی سنگین اور پیچیدہ ہیں۔ووہان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد چین نے ملک میں کورونا وائرس کیسز تقریباً صفر پر لانے میں کامیابی حاصل کی تھی اور اپنی معیشت کو ایک بار پھر بحال کیا تھا۔تاہم اس بار 20 جولائی کو نانجنگ شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے 9 کلینرز میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد صورتحال پھر خراب ہونا شروع ہوگئی ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 360 مقامی کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل فارسٹ پارک کی وجہ سے مشہور سیاحتی مقام زانجیاجی میں گزشتہ ماہ تھیٹرز کے سرپرستوں میں وبا پھیلی تھی جو یہ وائرس اپنے گھروں میں واپس لے آئے تھے۔15 لاکھ آبادی والے شہر زانجیاجی میں جمعہ سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔حکام حال ہی میں نناجیانگ اور زانجیاجی سے سفر کرنے والے لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں اور سیاحوں پر زور دیا ہے کہ ایسے علاقوں کا سفر نہ کریں جہاں کیسز سامنے آرہے ہیں۔دریں اثنا بیجنگ نے موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران سیاحت پر پابندی عائد کردی ہے اور نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ منفی آنے پر صرف ‘ضرورت کے تحت سفر’ کرنے والوں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔شہر کے اعلیٰ عہدیداران نے اتوار کے روز شہریوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ‘غیر ضروری طور پر بیجنگ سے باہر نہ جائیں۔دارالحکومت کے ضلع چینگ پِنگ میں گزشتہ ہفتے 9 ہاؤسنگ کمیونٹیز کے 41 ہزار افراد کو لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا۔قومی حکام صحت کا کہنا تھا کہ ہینان کے مشہور سیاحتی مقام سے بھی پیر کو نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.