• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر متنازع ہی ہے، اقوام متحدہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-05
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیر متنازع ہی ہے، اقوام متحدہ
FacebookTwitterWhatsapp

اقوام متحدہ: بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے دو روز بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازع پر اقوام متحدہ کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ وضاحت بھارت کے اقوام متحدہ کے سفیر ٹی ایس تیرومورتی کے اس بیان کے بعد سامنے آئی کہ متنازع ریاست اب بھارت کا ایک اٹوٹ انگ ہے۔نیو یارک میں بدھ کی سہ پہر نیوز بریفنگ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفنے ڈوجررک سے سوال کیا گیا کہ 70 سال سے زیادہ پرانے اس تنازع پر اقوام متحدہ کا موقف کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ‘کشمیر پر ہماری پوزیشن قائم ہے اور تبدیل نہیں ہوئی ہے، میں یہ بات اسی پت ختم کروں گا۔جب صحافی نے ان سے اس مسئلے پر اقوام متحدہ کے سرکاری موقف کو دوہرانے کو کہا تو انہوں نے کہا کہ ‘آپ اسے متعلقہ قراردادوں میں پائیں گے، میں اسے دہرانے والا نہیں ہوں، لیکن ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔واضح رہے کہ پیر کی سہ پہر بھارت کے اقوام متحدہ کے سفیر ٹی ایس تیرومورتی نے اگست کے مہینے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے حوالے سے ایک نیوز کانفرنس کیا تھا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے بارے میں بھارت کے وعدوں کی وضاحت کرنے کے لیے ان سے سوال کیا گیا جو متنازع علاقے میں رائے شماری کا کہنا ہے تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر ‘بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔نئی دہلی کے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کے علاقے کو غیر قانونی طور پر ضم کرنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘آئین کی دیگر شقوں کی طرح آرٹیکل 370 میں کوئی تبدیلی یا ترمیم، بھارتی پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔یہ بیان دیتے ہوئے بھارتی سفیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو پس پشت رکھا جو جموں و کشمیر کو ایک متنازع علاقہ کے طور پر تسلیم کرتے ہیں اور کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کی ضمانت دیتے ہیں۔اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے سفیر منیر اکرم جنہوں نے اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران ہندوستان کے طرز عمل کو ‘محتاط انداز میں دیکھنے کا عزم کیا تھا، نے بھارتی سفیر کے دعوے کو غلط قرار دیا۔جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے اور ‘بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہے۔سلامتی کونسل کی قراردادیں جن میں رائے شماری کا مطالبہ کیا گیا ہے نافذ العمل ہیں اور اسے صرف سلامتی کونسل ہی منسوخ کر سکتی ہے۔5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 91 اور 122 کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت نتیجہ خیز اس وقت ہوگی جب بھارت 5 اگست 2019 کو اور اس کے بعد اٹھائے گئے تمام یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو تبدیل کرے، بھارتی قابض جموں و کشمیر میں شروع ہونے والی آبادیاتی تبدیلیوں کو ختم کرے وہاں اپنے ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرے۔اقوام متحدہ نے بھی بھارت کے غیر قانونی الحاق کو مسترد کر دیا تھا اور نئی دہلی کو یاد دلایا کہ اس خطے پر اقوام متحدہ کا موقف اقوام متحدہ کے چارٹر اور قابل اطلاق سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ہے۔اقوام متحدہ نے وضاحت دی کہ ‘سیکریٹری جنرل نے 1972 کے بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے معاہدے کو بھی یاد کیا جسے شملہ معاہدہ بھی کہا جاتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی حتمی حیثیت کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق پرامن طریقوں سے حل کیا جانا چاہیے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکریٹری جنرل کشمیر پر بھارت کی جانب سے پابندیوں کی خبروں پر بھی تشویش میں ہیں جو خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہے۔سیکریٹری جنرل نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے گریز کریں جو جموں و کشمیر کی حیثیت کو متاثر کرسکیں۔جہاں بھارتی سفیر نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر بھارت کا ‘اٹوٹ انگ’ ہے وہیں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت پاکستان کے ساتھ کسی بھی مسئلے پر بات چیت اور 1972 شملہ معاہدے کے تحت دو طرفہ اور پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے تیار ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.