بارسلونا: 06 اگست:اسٹار فٹبال اسٹرائیکر میسی اور عالمی شہرت یافتہ فٹبال کلب ایف سی بارسلونا کے درمیان 21 برس لمبا رشتہ اب ختم ہو گیا ہے کلب نے اپنے آفیشیل ویب سائٹ پر میسی کے کلب سے باہر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ کلب نے ایک بیان میں کہا،’کلب اور لیو میسی کے درمیان ایک معاہدے پر پہنچنے اوردونوں فریقوں کے آج ایک نئے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کے واضح ارادے کے باوجود ہم معاشی اور ڈھانچہ جاتی رکاوٹ (اسپینش لالیگا ضابطہ) کے سبب معاہدے کو رسمی شکل دینے میں اہل نہیں ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر لیو میسی ایف سی بارسیلونا کے ساتھ اپنے رشتے کو جاری نہیں رکھیں گے۔ دونوں فریقوں کو اس بات کا افسوس ہے کہ بالآخر وہ ایک دوسرے کے ارادوں کوپور ا نہیں کر پائے۔ کلب کی بہتری میں میسی کی حصہ داری کے لیے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بہتری کی دعا کرتے ہیں‘ْ۔ (یو این آئی/ژنہوا)