سری نگر:جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا نے سنیچر کوکہاکہ نوجوان نسل پر’ امن ، خوشحالی اور اتحاد‘ کو یقینی بنانے کی بڑی ذمہ داری ہے۔انہوں نے آزادی کاامرت مہوتسوکو اُمیدکی ایک نئی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اقوام عالم کویہ پیغام دیناہوگاکہ جموں و کشمیر نے پائیدار امن اور ترقی کے دور کا آغاز کیا ہے۔کشمیرنیوزسروس (کے این ایس )کے مطابق لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا نے سنیچر کے روز یہاں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ڈل جھیل کے کنارے سیسائکلوتھن ایونٹ ’پیڈل فار ڈل‘اورمشہور گھنٹہ گھر ، لال چوک سے’ رن فار پولی تھین فری سرینگر ‘کو جھنڈی دکھائی۔سائیکلوتھون میں پیشہ ور سائیکل سواروں کے ساتھ مختلف عمر کے200 سے زائد لڑکے اور لڑکیوں کی پرجوش شرکت دیکھی گئی۔منوج سنہا کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل پر امن ، خوشحالی اور اتحاد کو یقینی بنانے کی بڑی ذمہ داری ہے۔لیفٹنٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ نوجوان نسل پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قوم کے امن ، خوشحالی اور اتحاد کو یقینی بنائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع کی یاد میں ہونے والی تقریبات میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد دنیا بھر میں یہ پیغام دے گی کہ جموں و کشمیر نے پائیدار امن اور ترقی کے دور کا آغاز کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ’پیڈل فارڈل‘ جیسی سرگرمیاں’آزادی کا امرت مہوتسو‘کی تقریبات کو نشان زد کرتی ہیں اور پوری انسانیت کو ایک خوشحال مستقبل کی امید بھی دیتی ہیں جبکہ شہریوں میں ہماری ثقافتی اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ان عظیم شخصیات کی شراکت اوررول کو تسلیم کریں جنہوں نے ایک پرامن اور خوشحال جموں و کشمیر کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے اور نئے ہندوستان کی تعمیر کے اپنے عزم کو مضبوط کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتے ہوئے کوویڈ پروٹوکول اور ایس او پیز کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں۔جھیل ڈل کے کنارے اورگھنٹہ گھرلالچوک میں یہ پروگرام محکمہ یوتھ ، سروسز اور سپورٹس کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت پروگراموں کی سیریز کا ایک حصہ ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے گھنٹہ گھر ، لال چوک سے’ رن فار پولی تھین فری سرینگر ‘ کو جھنڈی دکھانے کے موقعہ پراپنے خطاب میں ، مشاہدہ کیا کہ راستے توڑنے والے اقدام کا مقصد صاف ستھری گلیوں ، جھیلوں اور بستیوںکو یقینی بنانا ہے تاکہ مرکزی علاقے میں بہتر ماحولیاتی استحکام لایا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ماحول دوست طریقوں کو اپنانے کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے پولی تھین کے استعمال کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے پہلے ہی جموں میونسپل کارپوریشن کو 15 دن طویل مہم ’پلاسٹک فری جموں‘ چلانے کی ہدایت دی تھی۔ ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کے لئے پلاسٹک کو نا کہیں۔سری نگر کو پولی تھین فری زون بنانے کے بنیادی مقصد کے ساتھ پولی تھین کے استعمال کے خلاف شعور پیدا کرنے کے لیے600 شرکاء بشمول طلبائ، کھلاڑیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے گزری۔، حکومت کے پرنسپل سکریٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی دھیرج گپتا،صوبائی کمشنرکشمیرپی کے پولے،ڈپٹی کمشنرسری نگرمحمداعجاز، کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن اطہر عامر خان،ڈی ڈی سی ممبر اعجاز حسین کے علاوہ سول اور پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران اور بڑی تعداد میں ممتاز شہری اس موقع پر موجود تھے۔