• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

افغان حکومت کی طالبان کو شراکتِ اقتدار کی پیشکش

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-12
Reading Time: 1min read
A A
0
افغان حکومت کیطالبان کو شراکتِ اقتدار کی پیشکش
FacebookTwitterWhatsapp

افغانستان میں طالبان نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے صوبہ غزنی کے دارالحکومت غزنی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اس صورتحال میں افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش کردی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں اہم حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لیے افغان حکومت نے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے قطر کو ایک پیشکش کی ہے، اس پیشکش کے تحت طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیشکش کی گئی ہے اور اس کے بدلے میں پرتشدد واقعات روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اقتدار میں شراکت کی یہ پیشکش قطر کے ذریعے کی گئی ہے جو افغان امن مذاکرات کی میزبانی بھی کررہا ہے۔صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں لڑائی عروج پر ہے اور طالبان نے وہاں کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔دوسری جانب طالبان نے کابل سے صرف 150 کلومیٹر کے فاصلے پر افغانستان کے اسٹریٹجک شہر غزنی کا کنٹرول حاصل کرلیا۔یہ شہر ایک ہفتے میں طالبان کے قبضے میں آنے والا 10 واں صوبائی دارالحکومت ہے جو اہم کابل-قندھار شاہراہ کے ساتھ واقع ہے اور دارالحکومت اور جنوب میں طالبان کے گڑھ کے درمیان ایک گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے۔صوبہ میدان ورک میں غزنی کے گورنر کو بھی طالبان نے گرفتار کر لیا ہے جہاں اس سے قبل ان کے صوبے سے فرار ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔واضح رہے کہ افغان تنازع مئی سے ڈرامائی طور پر بڑھ گیا ہے جب امریکی قیادت میں بین الاقوامی افواج نے 20 سال کے قبضے کے بعد رواں ماہ کے آخر میں فوجی دستوں کی واپسی کے آخری مرحلے کا آغاز کیا۔غزنی کے بعد ممکنہ طور پر ملک کی پہلے سے دباؤ کا سامنا کرنے والی فضائیہ پر مزید دباؤ پڑے گا جو افغانستان کی بکھری ہوئی سیکیورٹی فورسز کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں طالبان نے 10 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا اور اب شمال کے سب سے بڑے شہر مزار شریف کے روایتی طالبان مخالف گڑھ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔بدھ کی رات طالبان نے قندھار میں جیل پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ‘ایک طویل محاصرے کے بعد مکمل طور پر فتح کرلیا گیا ہے اور اس میں سے سیکڑوں قیدیوں کو رہا کر کے محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔طالبان اکثر جیلوں کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ قید جنگجوؤں کو رہا کیا جائے اور ان کی صفوں کو بھرا جاسکے۔ادھر قطر میں جاری مذاکرات کا تیسرا اور آخری دن شروع ہو گیا تاہم اب تک ہونے والے مذاکرات میں کسی بھی قسم کی پیشرفت نہیں ہوئی البتہ افغان حکومت کے نمائندے آج اس حوالے سے پیشرفت کے لیے پرامید ہیں۔ان مذاکرات میں افغانستان اور طالبان کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ، پاکستان، ازبکستان، امریکا، برطانیہ، چین اور یورپی یونین کے سفارتی حکام بھی شریک ہیں۔اس حوالے سے اقوام متحدہ نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک افغانستان میں پرتشدد واقعات کے باعث تقریباً 3 لاکھ 90 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کی ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے انسانی حقوق کے ساتھیوں نے بتایا ہے کہ یکم جولائی سے 5 اگست 2021 تک نقل مکانی کرنے والے 5 ہزار 800 افراد کابل آ چکے ہیں۔ملک میں بدترین حالات کو دیکھتے امریکا، برطانیہ اور بھارت نے سفارتی عملے سمیت اپنے شہریوں کو پہلے ہی وطن سے واپس بلا لیا تھا اور اب ڈنمارک نے بھی افغانستان میں موجود اپنے شہریوں اور مقامی ملازمین کو فوری طور پر ملک سے انخلا کی ہدایت کردی۔حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، طالبان توقعات سے زیادہ تیزی سے علاقوں کا کنٹرول حاصل کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے کہ ڈنمارک سے تعلقات اور روابط کی وجہ سے خطرات سے دوچار افغان عوام کی مدد کریں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page