• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

لالچوک اور گردو نواح میں ڈرون کی مشق

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-12
A A
0
لالچوک اور گردو نواح میں ڈرون کی مشق
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:ملک کے75ویں یوم آزادی کے موقعہ پر 15،اگست کوجموں وکشمیرمیںباقی انتظامات کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے سخت انتظامات کو مکمل کر دئے گئے ہے ۔ اس دوران سرینگر کے لالچوک اور گرد ونواح کی فضائی نگرانی کیلئے ڈرونوں کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس دوران یہاں راہ گیروں اورمسافروں کی جامہ تلاشی لینے کے ساتھ ساتھ ان کے شناکٹی کارڑ بھی چیک کئے گئے ہیں۔ادھر ذرائع سے معلوم ہوا کہ شہر میںمیں 15اگست کے موقع پر فضائی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس )کے مطابق جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں75ویں یوم آزادی کے موقعہ پر 15،اگست کوجموں وکشمیرمیں منعقد ہونے والی تقریبات کو پر امن اور احسن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے وادی کشمیر کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر سرینگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کومکمل کیا گیا ہے۔ جمعرات کو شہر سرینگر میں راہ چلتے راہ گیروں مسافروں کے علاوہ باقی لوگوں کو جامہ تلاشیاں اوران کے شناکٹی کارڑ بھی چیک کئے گئے ہیں ۔ کشمیر نیوز سروس سٹی رپوٹر نے بتایا جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو15 اگست کی تقریب کے دوران لالچوک اور گرو و نواح کی فضائی نگرانی کے لیے استعمال ہونے والے ڈرونوں کا کامیاب تجربہ کیا۔انہوں نے بتایا ایک درجن سے زیادہ ڈورون 75ویں یوم آزادی کے موقع پر سری نگر شہر کی فضائی نگرانی کریں گے ۔اطلاعات کے مطابق سری نگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب کے لیے مرکزی مقام اور اس کے ارد گرد علاقے کی فضائی نگرانی کیلئے کم سے کم دس ڈرون استعمال کیے جائیں گے۔ ایجنسی کے مطابق ، پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ کی ایک ٹیم نے ماہرین کے ہمراہ سٹی سینٹر لال چوک کے پرتاپ پارک میں آج ان ڈرونز کا تجربہ کیا۔پولیس ٹیم کی قیادت ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد عارف شاہ کر رہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ ڈرونز کا لالچوک کے آس پاس 2کلومیٹر علاقے کی نگرانی کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا’’ ہمارے پاس دس جدید ترین ڈرون ہیں جو سرینگر میں یوم آزادی کے مرکزی مقام اور اس کے ارد گرد فضائی نگرانی کے لیے استعمال کیے جائیں گے‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا’’فضائی نگرانی مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ ملٹی لیئر سیکورٹی کور کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مدد کرتا ہے‘‘۔یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جاتے ہیں۔ حفاظتی اہلکاروں نے اس مرتبہ یوم آزادی کی تقریب کے دوران شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم، سرینگر اور اس کے گرد و نواح میں فضائی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔سرینگر: یوم آزادی کی تقریب سے قبل ڈرون کیمروں کا ٹرائل رن اس ضمن میں جمعرات کو حفاظتی اہلکاروں نے سرینگر میں فضائی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کے ٹرائل رن کے دوران کہا کہ 15 اگست یوم آزادی کی تقریب کے دوران اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں تقریباً دو کلومیٹر کے علاقے کی نگرانی کے لیے 12 ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ پاکستان اور اس کے حامی جموں و کشمیر میں ایک بڑا حملہ کرنے کی تاک میں ہیں۔مزید پڑھیں: کٹھوعہ: پولیس لائنز میں پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ، ہیڈ کانسٹیبل ہلاک15اگست سے قبل سرینگر سمیت جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں سیکورٹی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ راہگیروں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔خیال رہے بدھ کے روز۔محکمہ برائے عمومی انتظامیہ یعنی جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک آرڈر میں کہاگیاہے کہ جموں وکشمیرمیں یوم آزادی کی سب سے بڑی سرکاری تقریب شیرکشمیرکرکٹ اسٹیڈیم واقع سونہ وار سری نگرمیں منعقد ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا،ترنگا لہرانے کیساتھ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پولیس وفورسزدستوں،این سی سی کیڈٹس اوراسکولی بچوں وبچیوں کے مارچ پاسٹ پرسلامی بھی لیں گے ۔اس دوران معلوم ہواکہ ایس کے سی اسٹیڈیم سری نگرمیں یوم آزادی تقریب کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دینے کے بعدضروری تیاریاں تیزی کیساتھ مکمل کی جارہی ہیں ۔معلوم ہواکہ شیرکشمیرکرکٹ اسٹیڈیم سری نگرمیں ہونے والی پریڈیامارچ پاسٹ میں جموں وکشمیرپولیس ،بی ایس ایف ،سی آرپی ایف ،ایس ایس بی ،آئی ٹی بی پی اوراین سی سی کیڈیٹس کے چاک وچوبنددستوں کیساتھ ساتھ مختلف اسکولوں کے طلاب بھی شرکت کررہے ہیں ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.