• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جولائی ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

برطانیہ میں فائرنگ: 5 افراد ہلاک

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-13
Reading Time: 1min read
A A
0
برطانیہ میں فائرنگ: 5 افراد ہلاک
FacebookTwitterWhatsapp

برطانیہ میں 11 سال بعد قتل عام کا واقعہ پیش آیا جہاں فائرنگ سے 3 سالہ بچہ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس آتشیں اسلحے کا لائسنس حاصل کرنے والے حملہ آور کا پس منظر کی تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس تاحال مسلح حملہ آور 22 جیک ڈیویسن کے ہاتھوں ہونے والے خون ریز واقعے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے، جس نے واقعے کے 6 منٹ بعد انگلینڈ کے جنوب مغربی حصے پلائیماؤتھ کے رہائشی علاقے میں خود کو بھی مار دیا، یہ علاقہ مغربی یورپ کے سب سے بڑے نیول بیس سے زیادہ دور نہیں ہے۔ڈیوون اور کورنوال پولیس نے واقعے کو دہشت گردی سمیت دائیں بازو کے سخت گیر گروپس سے جوڑنے کا امکان مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا شکار ہونے والے 51 سالہ شہری سے حملہ آور کے اچھے تعلقات تھے جبکہ ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کیں کہ وہ حملہ آور کی والدہ تھیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈیویسن نے خاتون کو ان کے گھر میں قتل کرنے کے بعد 3 سالہ بچے کو گولی ماری اور ان کے 43 سالہ ساتھی کو سڑک کنارے مار دیا اور قریب موجود مزید ایک خاتون اور مرد کو بھی نشانہ بنایا۔چیف کانسٹیبل شون سیویئر نے صحافیوں کو بتایا کہ مزید دو شہریوں کو بھی گولیوں کے زخم آئے ہیں لیکن وہ جان لیوا نہیں ہے جبکہ ڈیویسن نے 2020 میں آتشیں اسلحے کا لائسنس حاصل کیا تھا۔مذکورہ واقعے کے بعد قومی اور بین الاقوامی رہنماؤں نے غم و غصے کا اظہار کیا تھا جبکہ ڈیویسن کی ماضی سرگرمیوں اور پولیس کے ردعمل کے حوالے سے سوالات بھی اٹھائے گئے تھے، تاہم وزیراعظم بورس جانسن نے ایمرجنسی سروس کا شکریہ ادا کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں بورس جانسن نے کہا کہ ‘گزشتہ رات پلائی ماؤتھ میں قتل ہونے اور تمام ہونے والے افراد کے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ میری ہمدردیاں ہیں’۔حملہ آور ڈیویسن نے خود کو بھی گولی ماری تھی جس کے بعد جائے وقوع سے ایک بندوق برآمد کر لی گئی تھی لیکن پولیس سربراہ یہ بتانے سے قاصر تھے کہ کیا یہ پمپ-ایکشن شاٹ گن تھی۔برطانیہ یورپ کے ان ممالک میں ہے جہاں اسلحے کے حوالے سے سختی برتی جاتی ہے اور عام طور پر پولیس بھی غیر مسلح ہوتی ہے۔اسکاٹ لینڈ کے قصبے ڈنبلین میں 1996 میں اسکول میں ہونے والے قتل عام کے بعد ہینڈ گنز کی نجی ملکی غیرقانونی قرار دی گئی تھی۔یاد رہے کہ 1996 میں پیش آنے والے اس واقعے میں اسکول کے 16 بچے اور ان کے استاد جان سے گئے تھے اور اس واقعے کو برطانیہ کی تاریخ میں اب تک کا بدترین واقعہ گردانا جاتا ہے۔برطانیہ لائسنس کے سخت قوانین کے تحت اسپورٹنگ رائفلز اور شاٹ گنز کے حصول کی اجازت ہے۔جون 2010 میں ٹیکسی ڈرائیور ڈیرک برڈ نے شمال مغربی انگلینڈ کے علاقے کومبریا 12 افراد کو قتل کیا تھا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.