• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جرمنی 2015 کی مہاجرین کی پالیسی نہیں دہرائے گا/ انگیلا میرکل

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-16
Reading Time: 1min read
A A
0
جرمنی 2015 کی مہاجرین کی پالیسی نہیں دہرائے گا/ انگیلا میرکل

جرمنی 2015 کی مہاجرین کی پالیسی نہیں دہرائے گا/ انگیلا میرکل

FacebookTwitterWhatsapp

جرمن حکومت نے واضح کیا ہے کہ سن 2015 کی مہاجر پالیسی کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب جرمنی دس ہزار افغان شہریوں کا انخلا کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے ہے۔جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین کے سیکرٹری جنرل پال سیمیئک نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں سن 2015 کی مہاجر پالیسی کو دہرانے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔ اسی دوران برلن حکومت نے واضح کیا ہے کہ دس ہزار تک افغان شہریوں کو ان کے ملک سے نکال کر پناہ دی جائے گی۔ چانسلر میرکل کے مطابق یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے جرمن فوج کے ساتھ تعاون یا کسی بھی صورت میں تعلق استوار رکھا تھا۔ کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی کے اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کابل سے لوگوں کا انخلا، جرمن فوجی مشن زیر بحث سن 2015 کی مہاجر پالیسی یہ امر اہم ہے کہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے سن 2015 میں کچھ وقت کے لیے تنازعات کے علاقوں سے پناہ کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والے مہاجرین کے لیے اپنی سرحدیں کھول دی تھیں۔ اسی تناظر میں کرسچین ڈیجوکریٹک پارٹی کے اہم رہنما اور سیکرٹری جنرل پال سیمیئک نے واشگاف انداز میں کہا ہے کہ سن 2015 کی مہاجر پالیسی کو کسی بھی صورت میں دہرایا نہیں جائے گا اور غیر ملکی مہاجرین کے لیے دروازے نہیں کھولے جائیں گے۔ پال سیمیئک نے ان خیالات کا اظہار پیر سولہ اگست کو برلن میں ہونے والی پارٹی میٹنگ میں کیا۔ ایک جرمن ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان تنازعے کا حل جرمنی کے پاس نہیں اور نا ہی سرحدیں اس ملک کے مہاجرین کے لیے کھولنے میں ہے۔ افغانستان سے افواج کا انخلاء ‘غلطی’ تھی، سابق نیٹو کمانڈر گرین پارٹی کا مؤقف جرمنی کی ماحول دوست سیاسی جماعت گرین پارٹی کی لیڈر انالینا بیئربوک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برلن حکومت کو کم از کم ان دس ہزار افغان شہریوں کو اپنے ہاں منتقل کرنا چاہیے جنہوں نے ملکی فوج یا نیٹو کی رکن ریاستوں کی افواج کے ساتھ تعاون یا مترجم کے فرائض سرانجام دیے تھے۔ ایسا ہی بیان جرمن چانسلر نے بھی دیا ہے۔ انہوں نے اپنی پارٹی سی ڈی یو کی میٹنگ میں کہا کہ وہ ان افراد کے انخلا پر فوکس کریں کیونکہ انہیں مشکل وقت کا سامنا ہے۔ افغان شہریوں کے انخلا میں تعاون انگیلا میرکل نے پارٹی میٹنگ میں یہ بھی کہا کہ وہ ان ملکوں کے ساتھ تعاون کریں گی جو افغانستان سے نقل مکانی کرنے والوں کو پناہ یا مدد دیں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ ایام میں ایسے افراد کی پناہ کا معاملہ فوقیت کا حامل ہو گا۔ اسی میٹنگ میں جرمن وزیر دفاع اناگریٹ کرامپ کارین باور نے بتایا کہ جرمن حکومت نے خصوصی کمانڈوز کی تعیناتی کر دی ہے اور ان کی مدد سے افغان شہریوں کے انخلا کو مکمل کیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سازگار حالات میں فوج جتنے بھی شہریوں کا انخلا مکمل کر سکی، وہ کیا جائے گا۔ انہوں نے اس ضمن میں مزید کہا کہ یہ سب امریکی خواہش پر منحصر ہے کہ وہ کب تک کابل ایئرپورٹ کو کھلا رکھتا ہے۔ جرمنی نے افغانستان میں دوبارہ فوج بھیجنے کی تجویز مسترد کر دی الیکشن اور چانسلر کے امیدوار گرین پارٹی کی رہنما انالینا بیئربوک رواں برس ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کی جانب سے چانسلر کے عہدے کی امیدوار ہیں۔ موجودہ چانسلر انگیلا میرکل ستمبر کے الیکشن کے بعد اس منصب سے دستبردار ہونے کا اعلان کر چکی ہیں۔ ان کی پارٹی سی ڈی یو کے اس منصب کے لیے امیدوار ارمین لاشیٹ ہیں، جو اس وقت نارتھ رائن ویسٹ فیلیا صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page