• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

افغان طالبان اس وقت بحرا ن کا شکار :بائیڈن

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-19
A A
0
جو بائیڈن کی مقبولیت میں تیزی سے کمی‘ رپورٹ

جو بائیڈن کی مقبولیت میں تیزی سے کمی‘ رپورٹ

FacebookTwitterWhatsapp

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا ایک مرتبہ پھر دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بحران کی صورت حال میں افراتفری کے بغیر افغانستان سے انخلا کا کوئی راستہ نہیں تھا۔خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق اے بی سی کے گڈ مارننگ امریکا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جو بائیڈن نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ طالبان اس بات کے خواہاں ہیں کہ عالمی برادری انہیں ایک جائز اور قانونی حکومت کے طور پر تسلیم کرے جبکہ وہ اس وقت وجودی بحران کا شکار ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ القاعدہ اور ان سے وابستہ تنظیموں کا خطرہ افغانستان کے مقابلے میں دنیا کے دیگر حصوں میں زیادہ ہے، شام یا مشرقی افریقہ میں القاعدہ سے وابستہ افراد کی وجہ سے منڈلاتے خطرے کو نظر انداز کرنا عقلمندی نہیں جہاں ان خطوں میں امریکا کو زیادہ خطرہ لاحق ہے۔امریکی صدر نے افغانستان سے امریکی انخلا کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ سب سے زیادہ خطرہ کہاں ہے۔جو بائیڈن نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے حوالے سے تحفظات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فوجی طاقت کے ذریعے دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کی کوشش سمجھداری نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بجائے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سفارتی اور بین الاقوامی دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ وہ اپنا رویہ بدلیں۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اگر افغانستان میں امریکی شہری رہ گئے تو جب تک ہم انہیں نکال نہیں لیتے، اس وقت تک ہمیں وہاں رہنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ طالبان، افغانستان سے امریکیوں کے انخلا میں تعاون کر رہے ہیں البتہ افغان شہریوں کو وہاں سے نکالنے میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ طالبان تبدیل نہیں ہوئے ہیں بلکہ وجود کے حوالے سے بحران سے گزر رہے ہیں اور مجھے نہیں پتا کہ وہ اپنی حکومت کے حوالے سے عالمی برادری کی منظوری چاہتے ہیں یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے فیصلے پر قائم ہوں، 20 سالوں کے بعد میں نے مشکل طریقہ سیکھا ہے کہ امریکی افواج کے انخلا کا کبھی اچھا وقت نہیں آئے گا۔امریکی صدر نے اس سے قبل پیر کو طالبان کو خبردار کیا تھا کہ وہ کابل ایئرپورٹ پر ہزاروں امریکی سفارت کاروں اور افغان مترجموں کے انخلا میں خلل نہ ڈالیں۔جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس سے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا تھا کہ کسی بھی حملے کا جواب انتہائی تیز اور طاقت ور ہو گا۔انہوں نے امریکی انخلا کا بھی دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پالیسی کے حق میں ہیں اور یہ وقت ہے کہ 20 سال کے تنازع کے بعد وہاں سے نکل جایا جائے۔کابل میں صدارتی محل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے 16 اگست کو افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔طالبان کے شریک بانی عبدالغنی برادر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ اب وقت ہماری آزمائش کا ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ اس میں ثابت قدم رہیں، اب ہمیں یہ دکھانا ہے کہ ہم اپنی قوم کی خدمت کر سکتے ہیں اور ان کی زندگی کی حفاظت اور سکون یقینی بنا سکتے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.