• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

افغان مہاجرین کوواپس بھیجنا ممکن نہیں: یورپی یونین

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-19
Reading Time: 1min read
A A
0
افغان مہاجرین کوواپس بھیجنا ممکن نہیں: یورپی یونین
FacebookTwitterWhatsapp

یورپی یونین نے کہا ہے کہ افغانستان میں بے گھر ہونے والے افراد کی مدد ان کے ملک ہی میں یقینی بنائے جائے گی۔ یونین نے افغانستان کو ایک غیر محفوظ ملک بھی قرار دے دیا۔یورپی یونین کی داخلہ امور کی کمشنر اِلوا ژوہانسن نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ افغانستان کے حالیہ حالات کے تناظر میں سرِدست یہ ممکن نہیں کہ وہاں کے مہاجرین کو واپس بھیجا جائے کیونکہ یہ ملک فی الحال محفوظ نہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں داخلی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کو مدد فراہم کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ جرمنی، افغان مہاجرین کی سیاسی پناہوں کی درخواستوں کی منظوری میں اضافہ افغانستان کے اندر بے گھر افراد کی مدد امریکی اور دوسری غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کے بعد طالبان نے اب پوری طرح دارالحکومت کابل پر اپنا تسلط قائم کر دیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر لوگوں کو اپنی جانیں بچانے کے لیے بے گھری کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس تناظر میں یورپی یونین کی داخلہ امور کی کمشنر ژوہانسن کا کہنا ہے کہ ایسے بے گھر افراد کی افغانستان ہی میں مناسب مدد کی جائے تا کہ وہ دوبارہ اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی مدد کرنے کی بھی ضرورت ہے تا کہ وہ ملک افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کر سکیں۔ جرمنی سن 2015 کی مہاجرین کی پالیسی نہیں دہرائے گا، سی ڈی یو یورپ سے افغان مہاجرین کی واپسی درست نہیں یورپی یونین کے وزرائے داخلہ کی ویڈیو کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اِلوا ژوہانسن کا کہنا تھا کہ بیرونی سرحدوں پر کھڑے مدد کے منتظر افراد کو مزید انتظار مت کرائیں اور ان کی مدد سے ان کے خطرات کو کم کرنا اسی صورت میں ممکن ہے کہ انہیں یونین کی ریاستوں میں دوبارہ آباد کرنے کا موقع دیا جائے۔ یہ امر اہم ہے کہ یورپی ریاستوں میں پناہ لینے کی سب سے زیادہ درخواستیں مشرقِ وسطیٰ کے جنگ زدہ ملک شام کے بے گھر افراد کی ہیں اور اس کے بعد افغانستان دوسرا ملک ہے، جس کے مہاجرین نے سیاسی پناہ یا بین الاقوامی تحفظ کے حصول کی درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں۔ سن 2015 کے بعد سے اب تک پانچ لاکھ ستر ہزار افغان شہریوں نے پناہ کی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ پناہ کے متلاشی افغان مہاجرین کی درخواستوں میں اضافہ رواں برس فروری کے بعد سے افغان مہاجرین کی سیاسی پناہ کی درخواستوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب امریکی صدر جو بائیڈن نے عدم استحکام کے شکار ملک افغانستان سے رواں برس گیارہ ستمبر تک اپنے سارے فوجیوں کے انخلاء کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر کے اعلان کے بعد مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے بھی اپنی رکن ریاستوں کے فوجیوں کی واپسی کا اعلان کر دیا۔ مئی میں پونے پانچ ہزار کے قریب درخواستیں افغان مہاجرین کی جانب سے جمع کرائی گئی اور اس کا قوی امکان ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے نصف سے زیادہ کو سیاسی پناہ دے دی جائے گی۔ یونان افغان مہاجرین کو اپنی سرحد سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا ڈی پورٹیشن سینٹر کی تجویز آسٹریا کے وزیر داخلہ کارل نیہمیر نے تجویز کیا کہ افغانستان کے ہمسایہ ملکوں میں واپس بھیجے جانے والے افغان مہاجرین کے ڈیپورٹیشن سینٹرز تعمیر کرائے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قانون کی حکمرانی کو بحال رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ متشدد اور مجرمانہ رویے کے حامل مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا جائے۔ نیہمیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ یونین کی ریاستوں کا مشترکہ مقصد بھی ہے کہ مہاجرین کو ان کے اپنے علاقوں تک محدود رکھا جائے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.