نئی دہلی:چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) جمعرات سے دبئی میں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں شروع کرے گی۔اس کے ساتھ ساتھ دفاعی چمپئن ممبئی انڈین (ایم آئی) کی ٹیم جمعہ سے شیخ زائد اسٹیڈیم میں اپنی تیاریاں شروع کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں ٹیموں نے کامیابی کے ساتھ اپنے 6 دن کے قرنطینہ مدت کو مکمل کرلیا ہے اور دونوں ٹیمیں تیاریاں شروع کردیں گی۔ذرائع نے کہا ، دونوں ٹیموں نے قرنطینہکا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے اور آئی پی ایل کی تیاری شروع کرنے والے ہیں۔سی ایس کے دبئی میں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں آج رات سے ٹریننگ شروع کریں گے ۔ دوسری جانب ممبئی کی ٹیم جمعہ سے شیخ زاید اسٹیڈیم کے اندر تربیتی سہولت میں تربیت شروع کرے گی۔ آپ کو بتا دیںکہ گزشتہ سال کی رنر اپ دہلی کیپیٹلز (ڈی سی) ٹیم ہفتے کو متحدہ عرب امارات پہنچے گی۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کا 14 واں سیزن بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے درمیان بند دروازوں کے پیچھے منعقد کیا جا رہا تھا ، لیکن کچھ کھلاڑیوں اور اسپورٹس سٹاف کے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد اسے ملتوی کرنا پڑا۔ مئی کے اوائل میں ٹورنامنٹ ملتوی ہونے تک ، 29 میچ کھیلے جا چکے تھے۔ اب بقیہ 31 میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ آئی پی ایل 2021 کا دوسرا مرحلہ متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگا۔ پہلا میچ ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہوگا۔ مجموعی طور پر 13 میچ دبئی ، 10 شارجہ اور 8 ابوظہبی میں ہوں گے۔ فائنل میچ 15 اکتوبر کو ہوگا۔دریںاثنا عہدیدار نے مزید کہا ، شریاس ایئر پہلے ہی یو اے ای میں فٹنس کوچ کے ساتھ ہیں۔اور ہندوستان ، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے باقی کھلاڑی اپنے بین الاقوامی شیڈول کے بعد ٹیم میں شامل ہوں گے۔”آئی پی ایل 2021 کے بقیہ مرحلے کے لیے ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز (CSK) کی ٹیمیں پہلے ہی متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہیں۔آئی پی ایل کا 14 واں سیزن ، جو اس سال مئی میں کورونا وبائی امراض کے پیش نظر ملتوی کیا گیا تھا ، 19 ستمبر کو دبئی میں چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے ساتھ دوبارہ شروع ہوگا۔اس کے بعد میچ ابوظہبی منتقل کیا جائے گا جہاں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اوررائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔شارجہ 24 ستمبر کو اپنے پہلے میچ کی میزبانی کرے گا ، جب رائل چیلنجرز بنگلور کا مقابلہ چنئی سپر کنگز سے ہوگا۔ آئی پی ایل 14 کے دوسرے مرحلے میں 13 میچ دبئی میں ، 10 شارجہ میں اور 8 ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔