سرینگر:جنگجویانہ سرگرمیوں میںتیزی کے بیچ جنوبی ضلع پانپور کے کھریو علاقے میں جنگجوئوں اور فوج و فورسز کے مابین شبانہ تصادم آرائی میں حزب سے وابستہ دو مقامی جنگجو جاں بحق ہوگئے ۔ آئی جی پی کشمیر نے جھڑپ میں دو حزب جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں حزب کے ’’ہٹ سکارڈ ‘‘ میں شامل تھے اور مہلوکین میں سے ایک جنگجو ترال میں اسکول چپراسی کی ہلاکت میںملوث تھا ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کھریو پانپورمیں مسلح جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے مشتر کہ طور علاقے کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو علاقے کا محاصرہ کیا اور وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا دوران شب قریب 2بجے وہاں ایک رہائشی مکان میں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بددو جھڑپ شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوئوںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی جھڑپ کے ساتھ ہی علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ ہواور علاقے کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تاکہ جنگجو ئوں کو فرار ہونے کا موقعہ نہ ملا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے بعد کچھ دیر تک فائرنگ کا سلسلہ رک گیا اور مکان میںموجود دونوں جنگجوئوں کو خود سپردگی کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرادی اور جوابی فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے ساتھ ہی تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا اور محصور جنگجوئوںکے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میںجمعہ کی صبح تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز نے اس مکان جس میں جنگجو موجود تھے کو دھماکہ سے اڑا دیا اور مکان سے دیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو وہاں سے سیکورٹی فورسز نے دو جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کر لی جس میں ایک کی شناخت مقامی حزب جنگجو موصیب مشتاق ساکنہ کھریو پانپور کے بطور ہوئی جبکہ دوسرے جنگجو کی شناخت مزمل احمد راتھر ولدمرحوم نظیر احمد راتھر ساکنہ چکورہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے ۔ دونوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ عسکری تنظیم سے وابستہ تھے۔ادھر آئی جی پی کشمیر نے جھڑپ میں دونوں جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو مہلوک جنگجوئوں میں سے ایک مصیب لروگام ترال اور اسکول چپراسی کی ہلاکت میںملوث تھا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں حزب کے ہٹ سکارڈ میں شامل تھے اور دونوں جنوبی کشمیر میں شہری ہلاکتوں میںملوث تھے ۔ انہوںنے بتایا کہ مہلوک جنگجوئوں سے ایک اے کے 47رائفل اور ایک پستول بر آمد کر لیا گیا ہے ۔