• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

تین اضلاع پرطالبان کا دوبارہ کنٹرول حاصل

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-23
A A
0
تین اضلاع پرطالبان کا دوبارہ کنٹرول حاصل
FacebookTwitterWhatsapp

طالبان افواج نے شمالی افغانستان میں مقامی ملیشیاؤں کے قبضے میں جانے والے تین اضلاع پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 15 اگست کو دارالحکومت کابل پر قبضے کے بعد طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت کی اطلاع اس وقت موصول ہوئی تھی جب صوبہ بغلان کے ضلع بانو، دیہ صالح اور پل حصار پر طالبان مخالف ملیشیاؤں نے قبضہ کر لیا تھا۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق پیر تک طالبان فورسز نے اضلاع کو خالی کرا لیا تھا اور وادی پنج شیر کے قریب بدخشان، تخار اور اندراب میں طالبان حکومت قائم ہو چکی ہے۔سوویت مخالف کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی حامی فورسز نے کابل کے شمال مغرب میں ایک پہاڑی علاقہ پنجشیر وادی میں اپنی حکومت قائم کر لی ہے جہاں 2001 سے انہوں نے طالبان کے خلاف مزاحمت کی تھی۔احمد مسعود نے افغانستان کے لیے ایک جامع حکومت کے قیام کے لیے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے لیکن ساتھ ساتھ اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ اگر طالبان نے وادی میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی تو وہ مزاحمت کریں گے۔اتوار کو طالبان کی الامارہ انفارمیشن سروس نے بتایا تھا کہ سیکڑوں جنگجو پنجشیر کی طرف پیش قدمی کررہے تھے لیکن فوری طور پر کسی لڑائی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جنوبی افغانستان سے شمال کی طرف جانے والی مرکزی شاہراہ سالنگ پاس پر کھلی ہے اور دشمن کی افواج پنجشیر وادی میں ناکہ بندی کر چکی ہے لیکن ان کے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت کوئی لڑائی نہیں ہے۔ذبیح اللہ نے کہا کہ اسلامک امارت مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔احمد مسعود کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ 6ہزار سے زائد جنگجو وادی میں جمع ہو چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کچھ ہیلی کاپٹر اور فوجی گاڑیاں ہیں اور سوویت یونین کی جانب سے چھوڑی گئی کچھ بکتر بند گاڑیوں کی مرمت کی ہے۔تاہم مغربی سفارت کاروں اور دیگر نے پنج شیر میں گروپوں کی بیرونی مدد کی کمی اور ہتھیاروں کی مرمت اور دیکھ بھال کی ضرورت کے پیش نظر مؤثر مزاحمت کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.