• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کہا نوجوان اپنی غلطی کا اعتراف کریں

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-23
A A
0
کہا نوجوان اپنی غلطی کا اعتراف کریں
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:حالیہ میں عسکری صفوں میںشامل ہونے والے نوجوانوں کے نام پیغام دیتے ہوئے ادھم پور میں واقع شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف نے ان تمام نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی غلطی کا اعتراف کرکے مین اسٹریم لوٹ میں آئیں ان کا تہہ دل سے استقبال کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فوج زندگیاں لینے کے بجائے ان کو بچانے کیلئے ہیں اور مسلح جھڑپوں کے بیچ میں بھی کوئی ہتھیار ڈالنے کیلئے تیار ہوگا تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق وسطی ضلع گاندربل کی مانسبل پارک میں فوج کی جانب سے منعقدہ کردہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادھم پور میں واقع شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹنٹ جنرل یو گیش کمار جوشی نے کہا کہ حالیہ میںآج مجھے خوشی ہے کہ گریز سیکٹر میں جن 23لڑکوںکو واپس لاکر عسکری صفوں میں شامل ہونے سے بچا لیا گیا وہ اپنے افراد خانہ کے ساتھ خوشی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے حالیہ میں عسکری صفوں میں شامل ہونے والے نوجوانوں کیلئے میرا پیغام یہ ہے کہ اگر وہ اپنی غلطی کا اعتراٖف کرکے قومی دھارے میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں تو ان کا کھلے دل سے استقبال کیا جائے گا۔لیفٹنٹ جنرل جوشی نے کہا کہ ہم جنگجوئوں کے خلاف آپریشن کے دوران بھی ان کے ہتھیار ڈالنے میں سہولت فراہم کریں گے۔ "ہم یہاں زندگیاں بچانے کے لیے ہیں نہ کہ جان لینے کے لیے۔ فوج کے ساتھ انتظامیہ نہ صرف ہتھیار ڈالنے میں سہولت فراہم کرے گی بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ جو لڑکے ہتھیار رکھتے ہیں وہ معاشرے میں اچھی طرح ایک زندگی بسر کر سکے ۔ فوجی کمانڈر نے کہا کہ کچھ ماہ میں جو نوجوان عسکری صفوں میںشامل ہو گئے ہیں ان کے گھر والے انہیںبا ر بار گھر واپس آنے کی اپیل کر رہے ہیں ۔اور انہیں بندوق کلچر اور تشدد کا راستہ ترک کرنے کیلئے کہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ واقعی دل دہلا دینے والا ہے۔ ہم ہتھیار ڈالنے کو یقینی بنانے اور تلاش کرنے کے لیے تمام کوششیں کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان مرکزی دھارے میں واپس آکر پرامن زندگی گزاریں۔جوشی نے مزید کہا کہ فوج عسکریت پسندی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے اور کم سے کم جانی نقصان کو بھی یقینی بناتی ہے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.