• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جولائی ۱۷, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

افغانستان: امریکا کو جواب دہ بنایا جائے، چین کا مطالبہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-24
Reading Time: 1min read
A A
0
افغانستان: امریکا کو جواب دہ بنایا جائے، چین کا مطالبہ

افغانستان: امریکا کو جواب دہ بنایا جائے، چین کا مطالبہ

FacebookTwitterWhatsapp

افغانستان سے امریکی اور اتحادی افواج کا انخلا جلد مکمل ہو جائے گا۔ ایسے میں چین نے افغانستان میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دوسرے ممالک کی افواج کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔جنیوا شہر میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں چین نے افغانستان میں امریکی اور اس کے اتحادیوں کی افواج کے قیام کے دوران ہونے والی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور دوسرے منفی اقدامات کے تناظر میں ذمہ داری کے تعین کو اہم قرار دیا ہے۔ غزہ تنازعہ: پاکستان کی درخواست پر انسانی حقوق کونسل کا اجلاس کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے ایسے اقدامات کا ارتکاب کرنے پر امریکی فوج کے ساتھ ساتھ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی رکن ریاستوں کی افواج پر ذمہ داری عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذمہ داری کا تعین ضروری ہے ہیومن رائٹس کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چینی سفیر چن شو نے کہا کہ افغانستان میں سرزد کی جانے والی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور دوسرے ممالک کی افواج کا احتساب وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہنگامی سیشن میں اس پہلو سے لیا جانے والا کوئی بھی فیصلہ ذمہ داری کے تعین کی سمت میں ایک اہم قدم ہو گا۔ فوج کشی کے بہانے انسانی حقوق کی کونسل میں چینی سفیر چن شو نے اپنی تقریر کے دوران یہ بھی کہا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کا عَلم اٹھانے والے امریکا اور اتحادی ممالک کی افواج نے دوسرے ملکوں میں مداخلت کرنے کے بہانے تراش رکھے ہیں۔ میانمار میں تشدد جنوبی ایشا کو غیر مستحکم کر سکتا ہے، اقوام متحدہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج کشی کے بعد یہ اپنے اپنے حکومتی و انتظامی ماڈل ان ملکوں پر نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جہاں کی زبانیں، ثقافتیں اور تاریخی پس منظر مختلف ہوتے ہیں۔ چن شو کے مطابق اس زور زبردستی سے ان ملکوں کی عوام کے مصائب اور تکالیف دگنا ہو جاتے ہیں، جن میں فوج کشی کی جاتی ہے۔ ‘طالبان کے مثبت اقدام تعریف کے مستحق ہیں‘ چین نے انٹرنیشل کمیونٹی سے کہا ہے کہ افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے والے طالبان پر پابندیاں عائد کرنے کے بجائے ان کی ‘مثبت کوششوں‘ کی حمایت اور تعریف بہت ضروری ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں واضح کیا کہ افغانستان میں اب تک ہونے والے ‘مثبت اور حوصلہ افزا فیصلے‘ بین الاقوامی کمیونٹی کی تعریف کے طلب گار ہیں۔ ’پاکستان خود شیشے کے گھر میں رہتا ہے‘: اسرائیل کی تنقیدی ٹویٹ اس بیان میں کہا گیا کہ طالبان کی جانب سے پرامن تعمیر نو کے عمل کا عزم مثبت سمت کا تعین اور عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ کرنے کی کوششیں بلاشبہ عالمی حمایت چاہتی ہیں۔ چینی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ ہر قدم پر پابندیاں عائد کرنے سے افغانستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس کے منفی اور خطرناک نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔ بیجنگ حکومت نے اس وقت بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کے بجائے کھلا رکھا ہوا ہے اور طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنا چاہتی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.