• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

فرانس نے افغانستان سے انخلاکے عمل کوروکا

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-26
Reading Time: 1min read
A A
0
کابل ہوائی اڈے کی طرف سے پانچ راکٹ داغے گئے

کابل ہوائی اڈے کی طرف سے پانچ راکٹ داغے گئے

FacebookTwitterWhatsapp

فرانس نے افغانستان سے شہریوں کے انخلا کے عمل کو مزید جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہےجب کہ ہنگری کے شہریوں اور فوج کا انخلا مکمل ہوچکاہے۔خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق فرانسیسی وزیرِ اعظم جین کاسٹر نے مقامی ریڈیو آر ٹی ایل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کی شام کے بعد فرانس افغانستان سے انخلا کا عمل جاری نہیں رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم انخلا کا عمل کل شام تک ہی جاری رکھ سکتے ہیں۔یاد رہے کہ کابل ایئرپورٹ پر داعش کے حملوں کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کابل ایئرپورٹ سے دور رہیں۔دوسری جانب ہنگری کی وزارتِ دفاع نے جمعرات کو کہا ہے کہ افغانستان سے تمام ہنگری کے شہریوں اور افواج کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔وزیرِ دفاع تیبور بینکو نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کابل ایئرپورٹ سے 540 افراد کو ہنگری لایا گیا ہے جن میں 57 افغان فیملیز اور 180 بچے شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستان سے انخلا کے عمل میں حصہ لینے والے تمام 100 فوجی بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔تیبور بینکو کے مطابق افغان جنگ کے دوران ہنگری کے سات فوجی مارے گئے تھے۔یاد رہے کہ ہنگری غیر قانونی تارکین وطن کے یورپ میں داخل ہونے کا شدید مخالف ہے اور اس نے افغان مہاجرین کو یورپ میں بسانے کے منصوبے کی بھی مخالفت کی تھی۔ہنگری کا کہنا ہے کہ صرف اُن افغان مہاجرین کو یورپ میں رہنے دیا جانا چاہیے جنہوں نے افغانستان میں نیٹو کی موجودگی کے دوران تعاون کیا تھا جن کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

اسرائیل کی مساجد میں لاؤڈاسپیکر سے اذان دینے پر پابندی

2024-12-03
اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا نہیں کرنے پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

2024-12-03
عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دی درخواست

2024-08-19
حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

حماس نے جس جنگ بندی کو دھوکہ قرار دیا ہے

2024-08-18
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی

2024-08-18
ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

: ایلن مسک کا بڑا انکشاف،ڈپریشن دور کرنے کیلئے ہر دوسرے ہفتے لیتے ہیں یہ دوا

2024-03-19
پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

پیوٹن پانچویں بار روسی صدر منتخب،مغربی ممالک کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

2024-03-18
پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر بڑا ایئراسٹرائیک، 8 افراد ہلاک

2024-03-18
جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں پھر ہوگا مقابلہ

2024-03-13
گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

گوگل، فیس بک، انسٹاگرام یا یوٹیوب… جانئے دنیا میں سب سے زیادہ کیا استعمال کرتے ہیں لوگ؟

2024-03-12
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.