کراچی : سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےچیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے ساتھ ساتھ چیئرمین کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔ وہ موجودہ چیئرمین احسان مانی کی جگہ لیں گے۔سمجھا جاتا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔ رمیز اور مانی دونوں نے پیر کی دوپہر وزیراعظم سے ملاقات کی اور ملاقات کے بعد پاکستان کے سابق کپتان رمیز نے کہا، ’’میں نے عمران خان کو اپنامنصوبہ دے دیا ہے۔ وہ بلائیں گے اور میں نے پی ایم دفتر سے بلائے جانے کے لئے انتظار کرنے کافیصلہ کیااور آخرکار تین روز کے بعد یہ فیصلہ آیا۔رمیز نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اس کردار کو قبول کرلیا ہے۔ رمیز نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ، "اس کا مقصد پاکستان کرکٹ کے جی پی ایس کوری سیٹ کرنا ہے اور اسے یہ بہترین کارکردگی کے تلاش ہوگی۔ "سمجھا جاتا ہے کہ عمران نے بدھ کو تین سال کادورختم کرنے والے مانی سے اقتدارکی مناسب منتقلی یقینی بنانے کے لئے کہا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ مانی کو پی سی بی اورانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) دونوں میں کرکٹ انتظامیہ کا ایک تجربہ کار رکن سمجھا جاتا ہے، حالانکہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے خلاف مسلسل تیکھے رخ دکھانے سے ان کے ہندوستان میں بہت زیادہ دوست نہیں رہے ہیں۔ دوسری طرف ہندوستان میں رمیز کے دوستوں کی کوئی کمی نہیں ہے جو کہ رمیز کے لیے مفید ہیں۔سمجھا جاتا ہے کہ رمیز کی تقرری میں کچھ وقت لگے گا۔ ان کا نام پہلے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کو بھیجا جائے گا، جو دو نامزد امیدواروں میں سے ایک ہے۔ اس کے بعد اگر کوئی دیگر بورڈ آف گورنرز کا ممبر الیکشن لڑنا چاہتا ہے تو الیکشن ہو سکتا ہے، لیکن چونکہ وہ ایک وزیراعظم کے امیدوار ہیں، اس لیے ان کے کسی مزاحمت کا سامنا کرنے کاامکان نہیں ہے۔ تین سال پہلے مانی کو بھی عمران کے نامزد ہونے کے بعد بلامقابلہ منتخب کیا گیا تھا۔ (یو این آئی)