لندن: انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے لیڈس کرکٹ میچ میں ایک بڑی کامیابی اپنے نام کرلی ہے اور ہندوستان کے خلاف ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے دنیا کے چوتھے نمبر کے بلے باز گئے ہیں۔روٹس نے لیڈس ٹسٹ میں پاکستان کے عظیم کھلاڑی جاوید میانداد کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔ ہندوستان کے خلاف ٹسٹ کرکٹ میں میانداد نے 39 اننگز میں بلے بازی کی اور 228 رن بنائے ہیں۔ ہندستان کے خلاف میانداد کے نام پانچ سنچریاں درج ہیں وہیں اب روٹ نے ہندوستان کے خلاف ٹسٹ تاریخ میں 41 اننگز میں کل 2230 رن بنالئے ہیں ۔ ہندوستان کے خلاف روٹ نے اب تک سات سنچری مکمل کرلی ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہندستان کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کے نام درج ہے۔ پونٹنگ نے ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ میں 51 اننگز میں بلے بازی کی اور اس دوران 2555 رنز بنائے ہیں۔ پونٹنگ نے ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ میں 8 سنچریاں بنائی ہیں۔دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک ہیں ، کک نے ہندوستان کے خلاف 54 اننگز میں بلے بازی کی اور 2431 رنز بنائے جس میں 7 سنچریاں درج ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ نے ہندستان کے خلاف ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 44 اننگز کھیلی ہیں اور کل 2344 رنز بنائے ہیں۔ لائیڈ نے ہندستان کے خلاف ٹیسٹ میں اپنے کیریئر میں 7 سنچریاں بنائی تھیں۔ (یواین آئی)