• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کا کوئی جواز نہیں تھا

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-27
A A
0
2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کا کوئی جواز نہیں تھا

2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کا کوئی جواز نہیں تھا

FacebookTwitterWhatsapp

اسامہ بن لادن کی 9/11 حملے میں شمولیت کبھی ثابت نہیں ہوئی/طالبان
طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کا کوئی جواز نہیں تھا کیونکہ 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے دہشت گرد حملوں میں اسامہ بن لادن کی شمولیت کبھی ثابت نہیں ہوئی۔ذبیح اللہ مجاہد نے یہ دعوی’این بی سی نائٹلی نیوز’ میں انٹرویو کے دوران کیا جو طالبان کے کابل پر قبضے کے دو ہفتے سے بھی کم وقت میں سامنے آیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تاہم طالبان نے عزم کیا ہے کہ وہ القاعدہ یا کسی دوسرے دہشت گرد گروپ کو امریکا یا اس کے اتحادیوں پر حملوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ’ نے طالبان ترجمان کے دعوے کے حوالے سے کہا کہ ’اسامہ بن لادن کا حملوں کے منصوبہ ساز کے طور پر کردار دستاویزات میں موجود ہے جس کے باعث 2011 میں امریکی نیوی سیلز کی جانب سے ہلاک کیے جانے سے قبل تک وہ دنیا کا انتہائی مطلوب مفرور تھا’۔ذبیح اللہ مجاہد نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ ’جب اسامہ بن لادن، امریکیوں کے لیے مسئلہ بنا اس وقت وہ افغانستان میں تھا، اگرچہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ نائن الیون حملوں میں ملوث تھا لیکن اب ہم نے وعدہ کیا ہے کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی’۔انہوں نے ایک بار پھر نائن الیون دہشت گرد حملوں میں اسامہ بن لادن کے کردار کے حوالے سے کہا کہ ’اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے، حتیٰ کے 20 سالہ جنگ کے بعد بھی ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ ملوث تھا’۔این بی سی کے رِچرڈ اینجل نے طالبان ترجمان کے دعوے پر سوال کیا کہ ’یعنی اس سب کے بعد بھی آپ کوئی ذمہ داری قبول نہیں کر رہے ہیں؟’طالبان ترجمان نے کہا کہ ’اس جنگ کا کوئی جواز نہیں تھا، یہ صرف جنگ کا بہانہ تھا’۔بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے تمام امریکی افواج کا انخلا 31 اگست تک مکمل کیے جانے کا وعدہ پورا ہونے کی امید کے متعلق سوال پر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ’انخلا تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور یہ ہمارے لیے انتہائی خوشی کے لمحات ہیں’۔دی پوسٹ نے نائن الیون کمیشن رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں اخذ کیا گیا تھا کہ ’9/11 حملہ اسامہ بن لادن نے کرایا تھا’۔رپورٹ کے مطابق ’ان حملوں کے لیے حتمی تیاریاں 2001 کی گرمیوں میں کی گئی جبکہ افغانستان میں القاعدہ رہنماؤں میں اس حوالے سے اختلاف پایا جاتا تھا کہ کیا حملہ کرنا چاہیے’۔افغانستان پر چڑھائی کرنے والی بش انتظامیہ نے الزام لگایا تھا کہ طالبان کی حکومت نے افغانستان میں اسامہ بن لادن کو محفوظ ٹھکانہ فراہم کیا۔اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے مطالبہ کیا تھا کہ طالبان، اسامہ بن لادن کو امریکا کے حوالے اور دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس ختم کردیں۔جب طالبان نے انکار کیا تو امریکی افواج نے افغانستان پر حملہ کیا اور طالبان کی حکومت ختم کردی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page