• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

خونریزی کے خدشے کے باوجود امریکا کا افغانستان سے انخلا پر زور

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-28
A A
0
خونریزی کے خدشے کے باوجود امریکا کا افغانستان سے انخلا پر زور
FacebookTwitterWhatsapp

امریکا نے بدترین دھماکے میں اموات اور مزید خونریزی کے خدشات کے باوجود افغانستان سے انخلا جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق امریکا کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب ایک روز قبل کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکے میں 100 سے زائد افغان باشندوں اور 13 امریکی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔امریکی افواج کے انخلا کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دی گئی آخری تاریخ منگل کو ختم ہو رہی ہے اور اس موقع پر امریکی انتظامیہ نے کابل سمیت افغانستان میں مزید حملوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔دو عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہوئے دھماکوں میں افغان باشندوں کی ہلاکتوں کی تعداد 169 تک پہنچ گئی ہے جہاں امریکا کا کہنا ہے کہ یہ امریکی فورسز کے لیے افغانستان میں اگست 2011 کے بعد سب سے بدترین حملہ ہے۔امریکا نے اس حملے کے الزام داعش پر عائد کیا ہے جو طالبان کے ساتھ ساتھ مغربی ممالک پر بھی حملوں میں ملوث رہے ہیں اور مزید حملوں کی بھی دھمکی دی ہے۔ادھر پنٹاگون نے کہا ہے کہ دھماکا دو جگہ پر نہیں بلکہ صرف کابل ایئرپورٹ پر ہوا۔ادھر دھماکے کے باوجود افغانستان سے فرار ہونے کے لیے افغان عوام بڑی تعداد میں کابل ایئرپورٹ کا رخ کر رہے ہیں کیونکہ افغان، امریکی اور دیگر غیرملکی شہری اس بات سے واقف ہیں کہ انخلا کی آخری تاریخ قریب ہے۔اس حملے کے بعد ایک جمشید نامی افغان شہری نے بھی مغربی ملک پناہ لینے کا فیصلہ کیا لیکن انہوں نے اس ملک کا نام نہیں بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ مجھے انخلا کی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ حملوں میں مزید اضافہ ہو گا لہٰذا اب مجھے اس ملک سے نکلنا چاہیے۔اس حملے کے بعد جمعہ کی صبح طالبان نے ایئرپورٹ سے 500میٹر کی دوری پر ایک چوکی بنا دی ہے جس کے بعد اب عوام اور ایئرپرٹ پر موجود امریکی دستوں کے درمیان فاصلہ مزید بڑھ گیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی نے دھماکے کے چند گھنٹوں بعد کہا کہ امرکا ایئرپورٹ کے دروازوں کے باہر سیکیورٹی میں ضرورت کے مطابق ردوبدل کرے گا اور ممکنہ طور پر طالبان سے حفاظتی چوکی کی جفہ بدلنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی دستوں کو انخلا کے خواہشمند افراد کے قریب رہنا ہو گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کے پاس کسی قسم کا اسلحہ نہ ہو کیونکہ طیارے میں سوار ہونے کے بعد حملے کے نتیجے میں زیادہ بڑا نقصان ہو گا۔ادھر جمعرات کی رات امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے جذباتی خطاب میں حملے میں ملوث داعش سے بدلنے لینے اور انخلا کا عمل مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے امریکیوں کا باحفاظت افغانستان سے نکال لیں گے، ہم اپنے افغان اتحادیوں کا انخلا بھی یقینی بنائیں گے اور ہمارا مشن جاری رہے گا۔امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان سے ایک لاکھ سے زائد افراد کا باحفاظت انخلا ہو چکا ہے البتہ اب بھی ہزاروں افراد کو ملک سے نکالنے کا چیلنج بدستور موجود ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page