• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سلامتی کونسل میں آج افغانستان سے متعلق ہنگامی اجلاس متوقع

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-30
A A
0
اقوام متحدہ کو مالیاتی بحران کی وجہ سے عالمی سطح پر لاکھوں افراد کی خوراک کی امداد میں کٹوتی پر مجبور کیا گیا

اقوام متحدہ کو مالیاتی بحران کی وجہ سے عالمی سطح پر لاکھوں افراد کی خوراک کی امداد میں کٹوتی پر مجبور کیا گیا

FacebookTwitterWhatsapp

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے پانچ مستقل اراکین کے سفرا آج ایک ہنگامی اجلاس منعقد کریں گے تاکہ افغانستان سے امریکی انخلا اور طالبان کے قبضے کے بعد جنگ زدہ ملک میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ فرانس اور برطانیہ اجلاس میں ایک قرارداد پیش کریں گے جس میں افغانستان سے نکلنے کی کوشش کرنے والوں کے تحفظ کے لیے کابل میں ایک محفوظ زون کے قیام کی تجویز اور ملک میں انسانیت سوز کارروائیوں کو روکنے کی تجویز دی گئی ہے۔دریں اثنا امریکا کئی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایک مجازی اجلاس کی میزبانی کرے گا تاکہ افغانستان میں مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ریاستی نشریاتی ادارے نے امریکی محکمہ خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ کابل سے انخلا اپنے آخری ایام میں داخل ہونے کے ساتھ ہی امریکا، افغانستان میں اہم شراکت داروں کے ساتھ ایک اجلاس کرے گا۔اس نے کہا کہ کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ، ترکی، قطر، یورپی یونین اور نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ملاقاتیں کابل سے انخلا کی آخری تاریخ کو مد نظر رکھتے ہوئے طے کی گئی ہیں، طالبان نے امریکا پر زور دیا کہ اسے 31 اگست تک افغانستان سے اپنے لوگوں کا انخلا مکمل کرنا ہوگا۔یہ ایسے وقت میں بھی سامنے آئے جب کابل، ایئرپورٹ پر حملے دیکھے گئے جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔افغانستان میں دولت اسلامیہ سے وابستہ داعش خراسان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی جس کے نتیجے میں امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوجی کمانڈروں کو حکم دیا کہ وہ دولت اسلامیہ کے اثاثوں، قیادت اور سہولیات پر حملہ کرنے کے بارے میں آپریشنل پلان تیار کریں۔افغانستان میں ایک متوقع سیکیورٹی خلا میں دولت اسلامیہ کی طرف سے درپیش خطرے سے متعلق خدشات ابھر رہے ہیں وہیں امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے افغانستان میں ڈرون حملے میں کابل ایئرپورٹ حملے کے منصوبہ سازوں میں سے ایک کو ہلاک کر دیا ہے۔امریکی افواج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک گاڑی میں ایک خودکش بمبار کو نشانہ بنایا جو ایئرپورٹ پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔اس کے بعد آج صبح کابل کے ایئرپورٹ کے قریب ایک علاقے میں راکٹ داغے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔جہاں رپورٹس میں بتایا گیا کہ افغانستان میں نئے خطرے نے امریکا اور طالبان کے تعاون کے نئے دور میں داخل ہونے کی راہ ہموار کر دی ہے تاکہ دولت اسلامیہ کے خلاف متحدہ محاذ کھڑا کیا جا سکے لیکن غیر یقینی صورتحال باقی ہے۔مغربی ممالک اب بھی محتاط ہیں کہ طالبان، جو کبھی اسامہ بن لادن کی القاعدہ کو پناہ دیتے تھے، افغانستان کو دوبارہ عسکریت پسندوں کی پناہ گاہ بننے دیں گے جبکہ طالبان کہتے ہیں کہ وہ ملک کی سرزمین کو دہشت گردوں کے زیر استعمال آنے نہیں دیں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page