• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

عراق میں حملے: 13 پولیس اہلکار ہلاک

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-05
A A
0
عراق میںحملے: 13 پولیس اہلکار ہلاک

عراق میںحملے: 13 پولیس اہلکار ہلاک

FacebookTwitterWhatsapp

عراق کے شمالی حصے میں وفاقی پولیس چوکی پر داعش کے مشتبہ حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ عراق کے شمال میں ایک دیہی علاقے میں واقع ایک پولیس چوکی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔انہوں نے حملے کا ذمہ دار دہشت گرد تنظیم داعش کو ٹھہرایا اور بتایا کہ صوبہ کرکوک کے ستیہ گاؤں میں چیک پوسٹ پر ہفتے کی رات ہونے والے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس ضمن میں سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں ان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور دہشت گردوں کے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شمالی شہر کرکوک سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب میں قصبہ رشاد کے گاؤں میں تعینات پولیس کے ساتھ 2 گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے پولیس کی کمک کو چوکی تک پہنچنے سے روکنے کے لیے سڑک کے کنارے نصب بم استعمال کیے جس سے پولیس کی 3 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔دوسری جانب داعش نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، عراق کا شمالی علاقہ داعش کی سرگرمیوں کے لیے ہاٹ سپاٹ سمجھا جاتا ہے کیونکہ 2017 میں عراقی سیکیورٹی فورسز نے امریکی زیر قیادت اتحاد کی مدد سے دہشت گردوں کو شکست دی تھی۔حالیہ برسوں میں داعش کے حملوں میں کمی آئی ہے لیکن ان علاقوں میں تاحال ان کے حملے جاری ہیں۔اس سے قبل جولائی میں عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا تھا کہ ان کے ملک کو دہشت گرد تنظیم داعش سے مقابلہ کرنے کے لیے جنگ میں لڑنے والے امریکی فوجیوں کی اب کوئی ضرورت نہیں رہی۔اس وقت عراق میں ڈھائی ہزار امریکی فوجی موجود ہیں گزشتہ برس کے اواخر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 ہزار فوجیوں کی کمی کا حکم دیا تھا۔2014 میں داعش کی جانب سے عراق اور شام کے بڑے حصے پر قبضے کے بعد امریکا کی قیادت میں غیر ملکی افواج کے اتحاد نے عراقی فورسز کو تربیت اور فضائی تعاون فراہم کیا۔اس سے قبل داعش نے عراق کے متعدد علاقوں میں اپنا کنٹرول ظاہر کیا تھا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page