• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

انسانی حقوق کے عالمی ادارے کی افغانستان میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-11
A A
0
انسانی حقوق کے عالمی ادارے کی افغانستان میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت

انسانی حقوق کے عالمی ادارے کی افغانستان میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت

FacebookTwitterWhatsapp

اقوام متحدہ// اقوام متحدہ کے حقوقِ انسانی کے دفتر نے افغانستان میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر طالبان کی جانب سے سخت کارروائی کرنے کی مذمت کی ہے، اس مظاہرے میں خصوصی طور پر خواتین شامل تھیں، جو معاشرے میں خواتین کے حقوق پر طالبان کی پابندیوں کے ماحول میں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں۔ممکنہ خدشات کے باوجود، افغان خواتین اور مرد حضرات نے اپنے بنیادی حقوق کے دفاع میں سڑکوں کر رخ کیا۔ اقوام متحدہ کے مبصرین کا کہنا ہے کہ خواتین کام کاج کرنے، نقل و حرکت کی آزادی، تعلیم کے حق اور عام معاملات میں شرکت کے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھا رہی تھیں۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کی ترجمان، روینہ شام داسانی نے کہا ہے کہ طالبان نے ایسے احتجاجی مظاہرے کو کچلنے کی کوشش کی جسے بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت تحفظ حاصل تھا۔شام داسانی نے کہا کہ ”ہم نے اسلحے کے آزادانہ استعمال کا حربہ دیکھا، جب کہ بتایا یہ جا رہا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوا میں فائرنگ کی جا رہی تھی۔ اس دوران مظاہرین ہلاک ہوئے۔ ساتھ ہی، شدید مارپیٹ کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔گھروں کی تلاشی سے متعلق بھی خبریں ملی ہیں، ایسا لگتا ہے کہ اس تلاشی کا مقصد احتجاج کرنے والوں کو شناخت کرنا تھا” ۔اطلاعات کے مطابق اسی ہفتے طالبان نے مبینہ طور پر بغیر اجازت اکٹھے ہونے اور جلوس نکالنے پر پابندی لگا دی ہے اور ذرائع مواصلات کے اداروں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ دارالحکومت کابل کے مخصوص علاقوں کو انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سروس بند کر دیں۔شام داسانی نے کہا کہ ان کے دفتر کو باوثوق ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کا تعلق خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنان اور ان صحافیوں سے ہے جو ملک میں ہونے والے احتجاج کی کوریج کر رہے تھے کہ انھیں مبینہ طور پر گرفتار کیا گیا اور بری طرح سے مارا پیٹا گیا۔انھوں نے کہا کہ ان واقعات میں چار ہلاکتیں ہوئی ہیں جن کی تصدیق کی جا چکی ہے، جب کہ ممکن ہے کہ یہ تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو۔شام داسانی کے بقول، ”افغانستان پر اس وقت طالبان کا قبضہ ہے اور ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بنیادی انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں، جس پر افغانستان نے دستخط کیے ہیں۔یہ انتہائی اہم معاملہ ہے کہ مخالفت کو دبانے کے لیے کسی صورت طاقت کا استعمال جائز نہیں ہے۔ یہ بات کسی کے بھی مفاد میں نہیں کہ سڑکوں پر کسی قسم کی خونریزی کے واقعات ہوں۔ یہ بات معاشرے کی مضبوطی یا استحکام کا باعث نہیں بنتی” ۔انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں جو بات معاون ہو گی وہ یہ ہے کہ سب کی شراکت کے ساتھ امور مملکت چلائے جائیں جس کے لیے بہتر انداز یہی ہو گا کہ عوام کی شکایات پر دھیان دینے کے لیے طالبان حکمران طالبان پر زور دیا کہ وہ افغان عوام کے اجتماع کی آزادی کے حق کے استعمال کی حرمت کے تقاضے پورے کریں۔، جو سڑکوں پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page