نئی دہلی//ہندوستان اور انگلینڈ کا دورہ پانچواں ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا۔ سیریز کے آخری میچ کو کورونا بحران کے پیش نظر منسوخ کرنا پڑا۔ کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے بی سی سی آئی اور انگلینڈ کرکٹ نے دورہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب اس دورے میں شامل آئی پی ایل ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات میں پابندیوں کے درمیان رہنا ہوگا۔ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ جمعہ کو مانچسٹر میں کھیلا جانا تھا۔ جمعرات کو ہندوستانی ٹیم کے اسسٹنٹ فزیو یوگیش پرمار کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد تمام کھلاڑیوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ پریکٹس چھوڑ کر ہوٹل کے کمرے میں جائیں۔ اس کے بعد اگلے دن دونوں بورڈز کی باہمی رضامندی سے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔کورونا کے خطرے کے پیش نظر آئی پی ایل میں شرکت کرنے والے تمام ہندوستانی کھلاڑیوں کو اب قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ اس سے قبل بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا تھا کہ بائیو ببل ٹرانسفر کے ذریعے تمام کھلاڑیوں کو آئی پی ایل ٹیم میں براہ راست دورہ انگلینڈ کے بعد شامل کیا جائے گا۔ اب موجودہ صورتحال کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو 6 دن کے لازمی قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے تمام فرنچائز ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دورہ ٔانگلینڈ ختم کرنے کے بعد دبئی آنے والے تمام کھلاڑی کورونا پروٹوکول پر عمل کریں ۔روہت شرما کے علاوہ ممبئی انڈینس ٹیم کے کپتان جسپریت بمراہ اور سوریا کمار یادو دبئی روانہ ہوں گے۔ رویندر جڈیجہ ، چیتیشور پجارا ، شاردول ٹھاکر ، معین علی اور سیم کرن ، جو چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلتے ہیں ،وہ بھی ٹیم کی طرف سے بھیجے گئے طیارے سے روانہ ہوں گے۔ پنجاب ٹیم کی جانب سے کپتان لوکیش راہل کے علاوہ مینک اگروال ، محمد شامی اور ڈیوڈ ملان اور آر سی بی کے کپتان وراٹ کوہلی اور فاسٹ بولر محمد سراج کو پہلے دبئی لے جایا جائے گا۔ ان سب کو یہاں 6 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد ہی ٹیم کوببل میں جانے کی اجازت ہوگی۔