نئی دہلی//ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے جیولن تھروورنیرج چوپڑا کا اپنے والدین کو ہوائی سفر کرنے کا خواب پورا ہوگیاہے۔نیرج نے ٹویٹ کیا ، “آج زندگی کا ایک خواب سچ ہوا جب میں نے اپنے والدین کو پہلی بار فلائٹ پربیٹھا پایا۔ ہمیشہ سب کی دعاؤں اور آشیرواد کا شکر گزار رہوں گا‘‘۔واضح ہو کہ نیرج نے ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں 87.58 میٹر کے تھرو کے ساتھ پہلی بار ہندوستان کو ایتھلیٹکس میں طلائی تمغہ دلایا تھا۔گذشتہمہینے ، نیرج نے کہا تھا کہ انہوں نے کچھ وقت نکالنے کے لیے اپنے 2021 کے مقابلے کے سیزن کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ 2022 میں ایشین گیمس اور کامن ویلتھ گیمس میں شرکت کے لیے واپس آئیں گے۔نیرج نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھاتھا ، “سب سے پہلے ، میں ٹوکیو سے واپس آنے کے بعد سے ملنے والے پیار اور محبت کے لیے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے پورے ملک اور باہر سے جو سپورٹ ملا ہے، اس سے میں بہت زیادہ خوش ہوں ، اور میرے پاس آپ سب کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ کی کمی ہے۔ میں سفر کے پیکڈ شیڈول کی وجہ سے ٹوکیو کے بعد سے ٹریننگ دوبارہ شروع نہیں کر پایا اور اس لیے اپنی ٹیم کے ساتھ کچھ وقت نکالنے کیلئے 2021 کے مقابلے کے سیزن میں تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں 2022 کے پیکڈ کیلنڈر کے لیے اورمضبوط ہوکرواپسی کروںگا جس میں ورلڈ چیمپئن شپ ، ایشین گیمس اور کامن ویلتھ گیمس شامل ہیں۔