• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ملا عبدالغنی برادر ٹائمز میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-16
Reading Time: 1min read
A A
0
ملا عبدالغنی برادر ٹائمز میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

ملا عبدالغنی برادر ٹائمز میگزین کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

FacebookTwitterWhatsapp

کابل، 16 ستمبر:امریکی جریدے ’ٹائمز میگزین‘ نے سال 2021 کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کردی جس میں طالبان رہنما اور افغانستان کے نائب عبوری وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سمیت امریکی، چینی اور ایرانی صدور سمیت ہندوستانی وزیر اعظم بھی شامل ہیں۔امریکی جریدہ ہر سال ستمبر میں بااثر شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے، جس میں حکمرانوں، اداکاروں، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت سماجی شخصیات و قانون دانوں کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔سال 2021 کی بااثر شخصیات کی فہرست میں حکمرانوں یا سیاستدانوں کی فہرست میں افغان طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔عبدالغنی برادر طالبان حکومت کے اہم لیڈر ہیں اور وہ نائب عبوری وزیر اعظم ہیں۔عبدالغنی برادر کی پرورش افغانستان کے علاقے قندہار میں ہوئی، ان کی زندگی کا بیشتر حصہ 1970 میں روسیوں کے قبضے کے بعد مزاحمت کار کے طور پر گزرا، انہوں نے ملا عمر، سابق طالبان سربراہ اور تنظیم کے بانی، کے ساتھ کئی محاذوں میں حصہ لیا۔دونوں نے مل کر 1990 میں طالبان کی بنیاد رکھی جس کا مقصد ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور افراتفری کو ختم کرنا تھا، جو روسیوں کی پسپائی کے بعد ملک میں وسیع پیمانے پھیل گئی تھی۔امریکی حملے اور طالبان کی حکومت کے اختتام پر 2001 میں وہ اس مختصر مزاحمت گروپ کا حصہ تھے جنہوں نے حامد کرزئی کی حکومت کے ساتھ کام کیا اور ایسا ایک معاہدے کے بعد ہوا تھا۔خیال رہے کہ 2010 میں پاکستان نے ملا برادر کو گرفتار کرلیا تھا اور 2018 میں امریکہ کی جانب سے ان کی رہائی کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالا گیا تھا، رہائی کے بعد وہ قطر منتقل ہوئے۔قطر منتقل ہونے پر ملا برادر کو طالبان کے سیاسی دفتر کا سربراہ مقرر کیا گیا اور اس دوران انہوں نے امریکہ سے کامیاب امن معاہدہ بھی کیا۔ٹائمز میگزین کی بااثر شخصیات کی فہرست میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی، امریکی صدر جوبائیڈن، نائب امریکی صدر کملا ہیرس، چینی صدر، ایرانی صدر، سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، ہندوستانی سیاستدان اور بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی بھی شامل ہیں۔مذکورہ تمام شخصیات کو حکمرانوں یا سیاستدانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔بااثر شخصیات کی فہرست میں برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل بھی شامل ہیں اور انہیں آئیکون کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ٹائمز کی فہرست میں گلوکارہ و اداکارہ برٹنی اسپیئرز، ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا، بلی آئلش، اداکارہ کیٹ ونسلیٹ، اسکارلٹ جانسن، فلم ساز چلوئے ژاؤ، ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سربراہ ٹم کک اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک بھی شامل ہیں۔ٹائمز میگزین کی جانب سے لیڈرز کی فہرست میں کسی بھی مشرق وسطی حکمران یا سیاستدان سمیت پاکستانی سیاستدانوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔اسی طرح آرٹسٹ کی فہرست میں بھی ایشیائی فنکاروں کو نظر انداز کیا گیا ہے اور کسی بھی کوریائی، چینی، جاپانی، ہندوستانی اور پاکستانی فنکار کو لسٹ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ (یوا ین آئی)

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page