دبئی ، 17 ستمبر:حالیہ دنوں میں کچھ غیر معمولی پرفارمنس نے جنوبی افریقہ کے لیفٹ آرم چائنامین گیندباز تبریز شمسی کو ٹی 20 کرکٹ کی دنیا میں ایک الگ مقام دیا ہے۔ تبریز کو حال ہی میں راجستھان رائلز نے آئی پی ایل 2021 کے بقیہ سیزن میں شامل کیا ہے۔ تبریز شمسی کا خیال ہے کہ ان کے پاس ابھی بھی آئی پی ایل کا خطاب جیتنے کا پورا موقع ہے۔ فی الحال سری لنکا دورے سے وہ سیدھے یو اے ای پہنچے ہیں اور کوارنٹین میں ہیں۔شمسی نے کہا ، "مجھے لگتا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ٹیم پہلے یا پانچویں نمبر پر ہے ، کیونکہ ٹورنامنٹ کے صرف آدھے راؤنڈ گزرے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم اب اچھی پوزیشن میں ہیں اور ہمارے پاس کھیلنے کے لئے آدھا ٹورنامنت ہے اس لئے یہ اس پر منحصر کرتا ہے کہ ہم باقی میچ کیسے کھیلتے ہیں۔ کیمپ میں سبھی کھلاڑی جوش میں نظرآرہے ہیں اس لئے مجھے کوئی وجہ نظرنہیں آتی کہ ہم چیمپئن شپ کیوں نہیں جیت سکتے ۔راجستھان رائلز کی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد شمسی نے مزید کہا کہ "میں ہمیشہ محسوس کرتا ہوں کہ جس ٹیم کے تمام کھلاڑی خوش ہیں ، وہ ٹیم ہمیشہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ میں اپنی قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو خوش رکھنا چاہتا ہوں اور یہاں بھی میں یہی کر رہا ہوں۔ ‘‘31 سالہ شمسی اس سے قبل 2016 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیلے تھے اور اب یہ آئی پی ایل میں ان کا دوسرا سیزن ہے۔ (یو این آئی)