• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

یونیسیف کی کووڈ-19 کے باعث تعلیم سے محروم طلبہ کیلئے جلد اسکول کھولنے کی اپیل

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-17
Reading Time: 1min read
A A
0
یونیسیف کی کووڈ-19 کے باعث تعلیم سے محروم طلبہ کیلئے جلد اسکول کھولنے کی اپیل

یونیسیف کی کووڈ-19 کے باعث تعلیم سے محروم طلبہ کیلئے جلد اسکول کھولنے کی اپیل

FacebookTwitterWhatsapp

منیلا: اقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق ایجنسی یونیسیف نے تعلیمی اداروں اور حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ان ممالک میں جلد سے جلد اسکول کھولیں جہاں لاکھوں طلبہ کو گزشتہ 18 ماہ سے کووڈ-19 کی وجہ سے کلاس روم میں واپس آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔جمعرات کو یونیسیف کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 17 ممالک میں اسکول مکمل طور پر بند ہیں جبکہ 39 ممالک کے اسکول جزوی طور پر بند ہیں۔وہ اسکول جو مکمل طور پر بند ہیں ان میں فلپائن، بنگلہ دیش، وینزویلا، سعودی عرب، پاناما اور کویت میں ساڑھے 7 کروڑ سے زائد طلبہ اسکول میں کلاس لیتے تھے لیکن کووڈ-19 کی وبا کے بعد ان پر اسکولوں کے دروازے بند ہیں۔ان اعداد و شمار میں سے تقریباً ایک تہائی کا تعلق فلپائن سے ہے جسے ایشیا میں کورونا وائرس کی بدترین وبا کا سامنا ہے اور جہاں اس ہفتے ایک نیا تعلیمی سال شروع ہوا ہے۔یونیسیف نے کہا کہ چھ ممالک کے طلبہ دنیا بھر میں 13 کروڑ 10 لاکھ طلبہ میں سے نصف سے زیادہ کی نمائندگی کرتے ہیں جس کی وجہ سے سیکھنے کے تین چوتھا عمل سے محروم ہو چکے ہیں۔یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا فور نے کہا کہ تعلیمی بحران ابھی بھی یہاں موجود ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کلاس رومز مزید ویران ہو رہے ہیں اور تباہی بڑھتی جا رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ محکمہ صحت کے عملے اور سب سے زیادہ خطرات کا سامنا کرنے والوں کے بعد اساتذہ کو کووڈ-19 ویکسین لگانے کے لیے ترجیح دی جانی چاہیے تاکہ انہیں وائرس کی منتقلی کے خطرے سے بچایا جا سکے۔طلبا گھر میں محفوظ ہو سکتے ہیں لیکن کمپیوٹر ، موبائل فون اور انٹرنیٹ کی دستیابی کی غیریقینی صورتحال کے ساتھ ساتھ تعلیم کا ناہموار معیار ان چیلنجز میں سے ہے جن کا انہیں مستقل سامنا ہے۔فلپائن میں کچھ بچے صرف انٹرنیٹ سگنل کے حصول کے لیے اپنے گھروں کی چھت پر چڑھنے پر مجبور ہیں۔جون میں صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کچھ علاقوں میں روبرو کلاسز دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کی تجویز کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ میں بچوں کی صحت پر کسی بھی قسم کا خطرہ مول نہیں سکتا۔یونیسیف اور اس کے شراکت دار اپنے ڈیجیٹل چینلز کو جمعرات کو 18 گھنٹوں کے لیے بند کر دیں گے تاکہ اس بحران اور 18 ماہ سے تعلیم کی اس بندش کی طرف توجہ مبذول کرائی جا سکے۔یونیسیف کے ہینریٹا فور نے کہا کہ یہ ایک ایسا بحران ہے جسے ہم دنیا کو نظر انداز نہیں کرنے دیں گے، ہمارے چینلز خاموش ہیں لیکن ہمارا پیغام بہت واشگاف ہے کہ معاشرے میں ہر جگہ اسکول جلد از جلد کھولنے چاہئیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page