• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کئی علاقوں میں نافذ ہوسکتا ہے لاک ڈائون

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-20
A A
0
کئی علاقوں میں نافذ ہوسکتا ہے لاک ڈائون

کئی علاقوں میں نافذ ہوسکتا ہے لاک ڈائون

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:سیول وپولیس انتظامیہ کے ضلعی سربراہان نے سوموار کوخبردارکیاکہ شہر سری نگرکے کورونا متاثرہ علاقوں میں جلد لاک ڈائو ن کانفاذ زیرغورہے ۔ڈپٹی کمشنر سری نگر محمداعجاز اسداورایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھری نے شہر کے کئی کووڈ19متاثرہ اورکنٹونمنٹ زون قرار دئیے گئے کچھ علاقوں کادورہ کرنے کے دوران پایاکہ یہاں کوروناسے متعلق مناسب رویہ اورمعیاری عملیاتی طریقہ کار یعنی ایس ائوپیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔اس دوران معلوم ہواکہ ضلع سری نگرمیں ابتک2درجن سے زیادہ کورونا متاثرہ علاقوں کوکنٹونمنٹ زون کے دائرے میں لایاگیا ہے اورایسے علاقوں میں ’بے ترتیب ٹیسٹنگ ‘عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ کچھ متاثرہ علاقوں میں کوروناسے بچائو کی ٹیکہ کاری یاویکسی نیشن بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق حالیہ کئی دنوں سے شہر سری نگرسے سب سے زیادہ کورونامثبت معاملات سامنے آنے کے بعدضلع انتظامیہ شہر کے باقی علاقوں تک وبائی وائرس کے پھیلائو کوروکنے کیلئے متحرک ہوگئی ہے ،اوراب تک شہرسری نگرمیں لگ بھگ2درجن سے زیادہ ایسے علاقوں یابستیوں وغیرہ کوکنٹونمنٹ زون کے دائرے میں لایاگیا ہے ،جہاں حالیہ مذہبی اجتماعات کے بعد یومیہ مثبت کیسوں میں اضافہ درج کیاگیا ہے ۔انتظامیہ ذرائع نے بتایاکہ کنٹونمنٹ زون کے دائرے میں لائے گئے کئی کورونا متاثرہ علاقوں میں چوراہوں اورنکڑوں وغیرہ پر لوہے کی سلاخیں نصب کرکے معمول کی نقل وحمل پرپابندی عائد کردی گئی اورایسے سبھی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کیساتھ ساتھ دکانداروں کوبھی اپنی نقل وحمل اورکام کاج کے دوران حددرجہ احتیاط برتنے اورکورونا سے متعلق مناسب رویہ اپنانے کامشورہ دیاگیا ،لیکن اس کے باوجود کئی ایسے علاقوں سے یہ شکایات موصول ہوتی رہیں کہ یہاں ایس ائو پیز کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ ان ہی شکایات اورزمینی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے سوموار کے روز ڈپٹی کمشنر سری نگر محمداعجاز اسد نے ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودرھری اورمختلت متعلقہ محکموں کے افسروں کے ہمراہ کئی کورونامتاثرہ اورکنٹونمنٹ زون قرار دئیے گئے علاقوں کادورہ کرکے صورتحال کاجائزہ لیا۔ایس ایس پی سمیت کئی ضلعی افسروں کے ہمراہ کئی علاقوں کادورہ کرنے کے بعدڈپٹی کمشنر سری نگر محمداعجاز اسدنے کہاکہ کچھ لوگوںکی لاپرواہی اورایس ائوپیز کی خلاف ورزی کے باعث ہم شہر کی پوری آبادی کوخطرے میں نہیں ڈال سکتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کئی کورونا متاثرہ اورکنٹونمنٹ زون قرار دئیے گئے کچھ علاقوں میں ایس ائوپیز اورکورونا سے متعلق مناسب رویے کی خلاف ورزی ہوری ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگرکاکہناتھاکہ ہم نے پایاکہ کئی علاقوں میں متواتر طورپر ایس ائوپیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے ،اسلئے ضلع انتظامیہ ایسے علاقوںمیں سختی کیساتھ لاک ڈائون نافذکرنے پرغورکررہی ہے ۔محمداعجاز اسدکاکہناتھاکہ ہم کچھ علاقوںمیں ہورہی خلاف ورزی کے چلتے پورے ضلع سری نگرکی آبادی کوخطرے میں نہیں ڈال سکتے ہیں ،اوراسلئے ہمیں کچھ سخت اقدامات اُٹھانے پڑیں گے ۔ڈپٹی کمشنر سری نگرنے واضح کیاکہ کورونامتاثرہ علاقوںمیں کووڈ19سے متعلق مناسب رویہ اورایس ائوپیز اپنانے میں ہورہی خلاف ورزیوں کے باعث ضلع انتظامیہ ایسے علاقوں میں سخت لاک ڈائون نافذ کرنے کامنصوبہ رکھتی ہے اوراس پر غور کیاجارہاہے ۔اس اچانک دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایس ایس پی سری نگرکے ہمراہ کئی کورونامتاثرہ علاقوںمیں واقع شوپنگ مالز،تجارتی مراکز اوردکانات پر ایس ائوپیز کی خلاف ورزیوں کاازخودمشاہدہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سری نگرنے کہاکہ دورے کے دوران ایس ائوپیز کی خلاف ورزی کرنے پرکئی دکانات کوسیل کردیاگیا۔اس دوران ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھر ی نے کہاکہ اچانک دورے کے دوران کئی دکانات اورتجارتی مراکزپرایس ائوپیز کی خلاف ورزی پائی گئی ۔انہوںنے کہاکہ اگر لوگوںنے ایس ائوپیز اورلازمی ہدایات کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری رکھاتوپولیس کی جانب سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

پہلگام حملہ۔ وزیر داخلہ امیت کا مارے گئے سیاحوں کو خراج عقیدت

2025-04-23
نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ خفیہ طور پر معاملات طے کر رہی ہے: وحید پرہ

2025-04-16
وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

وزیر داخلہ کے زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

2025-04-08
امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

امت شاہ کی صدارت میں کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر جائز میٹنگ منعقد

2025-02-18
راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

راجوری اسرار اموات پر تین ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں:عمر عبداللہ

2025-01-21
عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

عمر عبداللہ کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

2024-10-11
عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

عمر عبداللہ جموں وکشمیر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

2024-10-08
عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

عنقریب لیجسلیچر پارٹی میٹنگ طلب کر کے سرکار بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ عمر عبداللہ

2024-10-08
اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

اسمبلی الیکشن :دوسرے مرحلے پر مجموعی طورپر 54.11 فیصد ووٹنگ ریکارڈ : چیف الیکٹورل آفیسر

2024-09-25
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.