• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

افغانستان کی عبوری کابینہ میں توسیع کا اعلان

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-21
A A
0
افغانستان کی عبوری کابینہ میں توسیع کا اعلان

افغانستان کی عبوری کابینہ میں توسیع کا اعلان

FacebookTwitterWhatsapp

افغان طالبا ن کی عبوری کابینہ میں اضافہ کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنج شیر کے تاجر حاجی نورالدین کو عبوری وزیر تجارت تعینات کیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر قلندرعباد کو عبوری وزیر صحت مقرر کر دیا گیا ہے۔انجینئر نجیب اللہ وزیر برائے ایٹمی توانائی ہوں گے۔ بغلان کے تاجرحاجی محمدبشیر نائب وزیر تجارت مقرر کیے گئے ہیں۔ سرپل کے تاجر حاجی محمد عظیم سلطان زادہ وزیر تجارت دوئم تعینات کیا گیا ہے۔انجینئرمجیب الرحمان عمر نائب وزیر برائے بجلی وپانی اور حاجی گل محمد نائب وزیر سرحدی امور تعینات کیے گئے ہیں۔ کمانڈر ارسلا خروٹی نائب وزیر برائے مہاجرین ہوں گے۔ذبیح اللہ مجاہد نے کابل کے سرکاری میڈیا مرکز میں پریس کانفرنس سے خطاب میں نئی کابینہ کا اعلان کیا تھا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ محمد حسن اخوند ریاست کے سربراہ ہوں گے جبکہ ملا عبدالغنی برادر ڈپٹی سربراہ ریاست کے فرائض سرانجام دیں گے۔ذبیح اللہ مجاہد نے اس موقع پر کہا کہ ملک پر ایک شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’امارت اسلامی‘ نے فیصلہ کیا کہ ضروری شعبے کو کام کرنے کے لیے ایک سرپرست کابینہ کا اعلان کیا جائے۔اعلان کردہ افغان کابینہ میں مولوی محمد یعقوم وزیرِ دفاع، سراج الدین حقانی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ذبیح اللہ مجاہد نئی کابینہ میں معاون وزیر اطلاعات کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ان کے علاوہ مولوی امیر خان متقی وزیر خارجہ، ملا ہدایت بدری وزیر خزانہ، ملا خیر اللہ خیر خواہ وزیر اطلاعات، قاری دین محمد وزیر اقتصاد،مولوی نور محمد ثاقب وزیر حج و اوقاف اور مولوی عبدالحکیم وزیر عدلیہ ہوں گے۔افغان کابینہ کے دیگر ارکان کی تفصیلات کچھ یوں ہیں: ملا نوراللہ نوری وزیر برائے قبائلی امور، شیخ محمد خالد وزیر برائے دعوت و ارشاد، حاجی محمد عیسیٰ ویزر پٹرولیم، ملا حمید اللہ اخوندزادہ ویزر ٹرانسپورٹ، مولوی نجیب اللہ حقانی وزیر برائے انٹیلجنس، حاجی محمد ادریس سرپرست افغانستان بینک، شیر محمد عباس معاون وزیر خارجہ ہوں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

آبنائے ہرمز پر ڈیڈ لاک برقرار

2026-04-23
ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-04-21
ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

ایران کا مذاکرات کاروں کو پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں

2026-04-21
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

فائر بندی کی معیاد تک ایران کا آبنائے ہرمز کو کھلولنے کا اعلان

2026-04-18
اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

اسلام آباد مذاکرات حتمی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچ سکے: ایرانی صدر

2026-04-14
برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

برطانوی وزیراعظم کا لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page