• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جرمنی، چانسلر کے امیدوار سے فراڈ کی تحقیقات میں پوچھ گچھ

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-21
A A
0
جرمنی، چانسلر کے امیدوار سے فراڈ کی تحقیقات میں پوچھ گچھ

جرمنی، چانسلر کے امیدوار سے فراڈ کی تحقیقات میں پوچھ گچھ

FacebookTwitterWhatsapp

جرمن اراکینِ پارلیمنٹ نے ایس پی ڈی کے اہم سیاستدان اور وزیر خزانہ اولاف شولس سے ممکنہ مالیاتی فراڈ کے حوالے سے پوچھ گچھ کی ہے۔ اولاف شولس اس وقت پارلیمانی انتخابات میں چانسلر کا منصب سنبھالنے کے مضبوط امیدوار ہیں۔ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے اہم سیاستدان اولاف شولس کو پیر بیس ستمبر کو ملکی پارلیمنٹ کی مالیاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا پڑا۔ اس پارلیمانی انکوائری کا تعلق جرمن شہر کولون کے ایک ادارے فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کے بارے میں جاری تفتیش سے ہے۔ جرمن الیکشن: ہزاروں معذور افراد بھی ووٹ ڈال سکیں گے اس ادارے کے دفتر پر نو ستمبر کو جرمن وزراتِ مالیات اور انصاف کے اہلکاروں اور دفترِ استغاثہ کے اراکین نے مشترکہ طور پر چھاپا مارا تھا۔ اس ادارے پر ممکنہ طور پر منی لانڈرنگ کے ارتکاب کا الزام عائد ہو سکتا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کی پوچھ گچھ اولاف شولس اس وقت جرمن پارلیمانی انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی پارلیمان کی امکانی طور پر سب سے بڑی پارٹی ایس پی ڈی کی جانب سے چانسلر کے منصب کے امیدوار ہیں۔ اس پارٹی کی مقبولیت کی شرح چھبیس فیصد سے زائد ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اولاف سے کس نوعیت کی انکوائری کی گئی ہے۔ اس پارلیمانی پوچھ گچھ کے بعد اولاف شولس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں فنانس منسٹری نے ایسے اہم تادیبی اقدامات اٹھائے ہیں کہ کوئی بھی جرم کرنے والا کسی بھی طور پر بچ نہیں سکتا۔انتخابات میں مقابلہ سخت ہو گا، لاشیٹ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق داخلی ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی کو جمع کرائے جانے والے بیان میں شولس نے یہ موقف بھی اپنایا کہ کوئی بھی وزیر کسی بھی مسئلے کو انگلی کے ایک اشارے سے حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ سی ڈی یو کی تنقید انگیلا میرکل کی موجودہ حکمران سیاسی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور اس کی حلیف کرسچین سوشل یونین (سی ایس یو) نے اولاف شولس کے پارلیمانی کمیٹی میں شریک ہونے سے قبل جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وزارتِ خزانہ کا قلمدان رکھنے والے وزیر اپنے دور میں منی لانڈرنگ کے حساس معاملے کے خلاف اپنی جد وجہد میں ناکام رہے ہیں۔ کرسچین سوشل یونین سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پارلیمان ہانس مشیل باخ کا کہنا ہے کہ اس سارے معاملے میں کئی ایسی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں، جن کا جواب اولاف شولس کو بطور وزیر خزانہ دینا ہے۔ انکوائری کا وقت اور الیکشن سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ اولاف شولس کو چھبیس ستمبر کے پارلیمانی انتخابات سے محض پانچ دن قبل اس انکوائری کے منفی اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے اور ان کی عوامی مقبولیت کا گراف گر سکتا ہے۔ ان مبصرین کے مطابق جرمن عوام مالی بے ضابطگیوں کے معاملات کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ایس پی ڈی کو اس مناسبت سے بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔ یہ بھی خیال کیا گیا ہے کہ اس کا فائدہ یقینی طور پر کرسچین ڈیموکریٹک یونین کو مل سکتا ہے۔ دوسری جانب موجودہ حکمران سیاسی جماعت سی ڈی یو کی مقبولیت کا گراف مسلسل نیچے کی جانب ہے۔ اتوار کی رات ہونے والے تیسرے الیکشن مباحثے میں بھی رائے عامہ کے جائزے میں شولس کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔ سی ڈی یو کی عوامی مقبولیت اکیس فیصد کے لگ بھگ ہے جب کہ ایس پی ڈی کو پانچ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

امریکا اور ایران کے درمیان سوئس مذاکرات ، 60دن کے اندر حتمی ڈیل کےلئے روڈ میپ پر متفق

2026-06-23
امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

امریکہ اور ایران جنگ کا خاتمہ، 14نکاتی معاہدے پر دستخط

2026-06-19
اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل کا یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ سے رابطے ختم کرنے کا اعلان

2026-06-18
امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

امریکہ میں بی-52بمبار طیارہ کیلفورنیا میں گر کر تباہ، 8ہلاک

2026-06-16
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

2026-06-06
پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ،فی لیٹر 90پیسے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ

2026-05-16
خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

خطے کے ممالک امریکا سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنا بند کر دیں، ایران

2026-05-06
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرلیے تو نہ اسرائیل اور نہ ہی مشرق وسطی بچے گا:ٹرمپ

2026-05-06
دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

دس ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز کوپار کرگئے: وزارت خارجہ

2026-04-25
پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں اور ایران جنگ کے منفی اثرات ، امریکیوں کی صدر ٹرمپ سے ناراضی بڑھ گئی

2026-04-24
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page